بریکنگ نیوز

مریم نواز شریف! آپ کے علاوہ بیٹیاں اپنے باپوں کی پیاری ہوتی ہیں۔

1717907-maryamnawaz-1527147626-213-640x480.jpg

تحریر: سید فیاض گیلانی

کل محترمہ مریم شریف نے ٹویٹ کیا ہے کہ ان کو کہٹرے میں دیکھ کر جناب نواز شریف ایک خاص اذیت محسوس کر رہےتھے۔ بلاشبہ ایک باپ خواہ کوئی بھی ہو کے واسطے یہ منظر کربناک ہوتا ہے۔ ﷲ سے دعا ہے کہ کسی باپ کو اپنی بیٹی کا ہلکا سا دکھ بھی نہ دکھائے۔ ہماری خواہش ہے کہ اگر قانونی طور پر کوئی گنجائش نکلتی ہے تو مریم بی بی کو خاتون اور ایک بیٹی سمجھ کر ضرور فائدہ دیا جائے کہ بہرحال وہ ایک بیٹی ہے۔ لیکن مریم بی بی آؤ آج ہم آپ کی کچھ اور بیٹیوں سے ملاقات کرواتے ہیں۔

1- بھٹو کی پنکی: جی مریم جس طرح آپ جناب نواز شریف کو عزیز ہیں اسی طرح یہ بھی کسی باپ کی عزیر تر بیٹی تھی اور اس کو آپ کے ابا جی نے بہت پریشان کیا تھا۔ یہ سابق وزیراعظم کی لاڈلی بہت اولائل نوجوانی میں رلنا شروع ہو گئی تھی۔ جیل تشدد مچھروں والی کوٹھری گرم پانی اس لاڈلی کو دیا جاتا اور پھر اس اذیت کی اطلاع باقاعدہ اسکے باپ تک پہنچا دی جاتی۔ پھر آپ کے ابا جی نے اس انتہائی باوقار خاندان کی اعلی تعلیم یافتہ بیٹی کی وہ کردار کشی کی۔ کہ ال ایمان ال حفیظ۔ اور پھر مقدمہ در مقدمہ۔ آپ کو تو کچھ ہوا ہی نہیں کہ 114 گاڑیوں کے پروٹوکول میں وزراء کے ساتھ۔ سمدھی کے گھر کے پاس۔ جبکہ پنکی تو اپنے بچے لیکر ایک ایک ہفتہ میں ایک دن ملتان ایک دن اسلام آباد ایک دن لاہور ایک دن پشاور تاریخیں بھگتتی تھی۔ سو مریم بہتر ہے کہ آپ اپنے ابا جان کو بولیں کہ وہ پنکی کی قبر پر جا کر معافی مانگے۔

2- شوکت حیات کی وینو: قائد اعظم کے قریبی دوست شوکت حیات کی بھی وینا حیات جو اپنے بابا کی وینو تھی۔ مریم بی بی آپ کے ابا جی نے اس شریف عورت پر عرفان مروت جیسا درندہ چھوڑ دیا تھا۔ جس نے اس باوقار عورت کی عزت تک کو داغدار کر دیا تھا۔ اور وینا حیات کا تعلق بھی کسی سیاست سے نہ تھا۔ وہ تو بس محترمہ بینظیر بھٹو کی ذاتی دوست تھی۔ جس کو آپ کے ابا جی کے گرگوں نے یہ کہا تھا کہ وہ بی بی کی کچھ ذاتی معلومات دے اور پھر اسکی گواہی دے۔ لیکن اس تحریک پاکستان کے مجاہد کی بیٹی نے اس مکروہ اور گھٹیا تعاون سے انکار کر دیا تو اس کو آپ لوگوں نے عبرت کا نشان بنا دیا۔ ہمارے کانوں میں آج بھی شوکت حیات کی وہ چیخیں ہیں کہ جو اس نے ولی خان کے گلے لگ کر ماریں اور کہا کہ ولی خان آج جو میری بیٹی کے ساتھ قائد اعظم کے پاکستان میں مسلم لیگ کی حکومت میں ہوا وہ کبھی گاندھی کے بھارت میں گانگریس کی حکومت میں نہ ہوتا۔ سو مریم بی بی بیٹیاں سب کو پیاری ہوتی ہیں۔

3- فاروقی کی ببلی: ایک سینیر بیوروکریٹ کی بیٹی شرمیلا فاروقی اپنے باپ کی ببلی۔ مریم بی بی کبھی موقع ملے تو ذرا شرمیلا فاروقی سے پتہ کرنا کہ اسکے ساتھ محترم ابا جی نے کیا سلوک کروایا تھا اور کس جرم میں۔ ویسے تو اس پر اور بھی جھوٹے سچے الزامات تھے لیکن ایک جرم یہ بھی تھا کہ وہ وینا حیات کیس کو ڈرامہ بولے۔ شرم نہیں آئی آپ کے ابا جی کو کہ جب اس نے حوالات میں بند شرمیلا فاروقی کی تصویر کو باقاعدہ اخبارات میں فون کر کے چھپوایا اور ذلیل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

4- سر جیمز گولڈسمتھ کی جیم: ہاں مریم بی بی یہ جمائمہ عرف جیم بھی اپنے ارب پتی باپ کی بہت لاڈلی تھی۔ جس نے ایک پاکستانی کی خاطر اپنا مذہب اپنا کلچر اپنا ملک چھوڑ دیا۔ لیکن آپ کے ابا جی نے اسکو ٹارگٹ کرنا شروع کر دیا۔ کردار کشی تو خیر سے حق سمجھتے ہیں ناں یہ جعلی شریف لیکن حیرت یہ ہوئی کہ اسکے خاوند سے سیاسی مخالفت کی وجہ سے ابا جی نے اسکو ٹائلیں چوری میں گھیرنے کی کوشش کی اور چند ٹائلوں کا مقدمہ بنانا چاہا۔ جس کی وجہ سے اس واسطے پاکستان رہنا ناممکن ہو گیا اور اس انجام میں اس کا گھر ٹوٹگیا۔ ایک بیٹی کو طلاق ہو گئی۔ اور اباجی کو تب اپنی مریم کا خیال نہ آیا۔

5- احد ملک کی عاشی: مریم بی بی سنا ہے کہ آپ ایک عدد آپ کی بھابھی لاہور کی سڑکوں پر رل رہی ہے۔ اپنا نام عائشہ احد بتاتی ہے اور خود کو مسز حمزہ شریف کہتی ہے۔ کوئی ایسا در نہیں جہاں یہ نہیں گئی۔ لیکن اس پر گلو بٹوں سے تشدد تو کروایا جاتا ہے لیکن اس کو انصاف نہیں ملتا۔ مریم بی بی وہ بھی کسی کی بیٹی ہے۔ آپ کا باپ ذرا تو انصاف فرما دے کہ جس کے بھتیجے نے چند دن عیش کر کے اب اس کو پورے ملک میں تماشا بنایا ہوا ہے۔

6- سعید عرف رنگیلا کی عاشی: مریم بی بی آپ کے والد اور فوڈ انسپیکٹر کے ماضی کے اداکاری کے استاد رنگیلا کی بیٹی عائشہ سعید کا کیا قصور ہے؟ سنا ہے اس نے صرف آپ کے بھتیجے کے کچھ بزنس معملات میں قانون کا اجراء کرنے کی کوشش کی تھی اور تب سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہے، وجہ؟

7- درانی کی گڑیا: عدیلہ درانی جو آپ کی موجودہ چچی جان تہمینہ درانی کی بہن ہیں۔ اور تہمینہ نے تب آپ کے سیاسی حریف اور اپنے سابقہ شوہر پر اخلاق کے حوالے سے کچھ الزامات لگائے۔ جس میں ایک اپنی بہن کے حوالے سے بھی لیکن آپ نے صرف سیاسی حریف کو نیچا دکھانے واسطے نہ صرف عدیلہ کی کردار کشی اخبارات میں کی بلکہ اس کے خاوند مطلوب کو مجبور کیا کہ وہ باقاعدہ قانونی جارہ جوئی کرے اور نتیجہ درانی کی گڑیا کا گھر اجڑ گیا اور وہ آج بھی بے کس و آسراء ہے۔ جبکہ الزام کی محرک تہمینہ آپ کی چچی جان ہیں۔

8- ملکہ پکھراج کی طہرو: مریم بی بی کبھی یہ جاننا کہ نعیم بخاری اور طاہرہ سید کا ہنستا بستا گھر کس نے اور کیوں اجاڑا تھا؟ اس پر مذید بات کرنا میرے واسطے ممکن نہیں لیکن وہ بیشک گلوکارہ تھی لیکن تھی کسی کی بیٹی، آپ کی طرح لاڈلی۔

9- ماڈل ٹاون کی تنزیلہ: مریم بی بی یہ ایک غریب مظلوم تھی جو منہاج القران کے گوشہ درود میں دورد پڑھنے آئے اور اس کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا تھا۔ ایک حاملہ بیٹی کو جو ماں بنتے والی تھی۔ مریم بی بی کبھی یہ بھی ابا جی سے پوچھنا کہ اس بیٹی کا قصور کیا تھا۔ اور اسکے خون کا ذمہ دار کون ہے؟
نوٹ: یہ چند مشہور واقعات ہیں، جو تحریر کئے گئے وگرنہ اس پر کتابوں کی ایک سیریز لکھی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ