بریکنگ نیوز

جنرل اسد درانی اور سویلین بالادستی کا معاملہ

l_185049_081640_updates.jpg

جنرل اسد درانی اور سولین بالادستی کا معاملہ
طاہر ملک
آج کل جنرل اسد درانی قومی مفاد قومی راز اور سولین بالادستی کا غلغلہ ھے جب سے سابق وزیراعظم نواز شریف نا اھل ہوئے ہیں وہ ووٹ کو عزت دینے اور سولین بالادستی کے بیانیے کو عوام میں مقبول بنانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جمہوریت میں پارلیمنٹ بالادست اور آزاد خودمختار ادارہ ھوتا ھے آئین اور قانون کی بالادستی اور حکمرانی مضبوط ریاست کا لازمی جزو ہیں طاقتور ادارے آئین اور پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہوتے ھیں حق حکمرانی صرف عوام کے پاس ہوتا ھے ۔ لیکن اس جمہوریت کے لئے عوام نے چار سو سال جدوجہد کی سیاسی مفکرین نے فکری پسماندگی اور فکری بد عنوانی کی راہ اختیار کرنے کے بجائے عوام کی آزادی مساوات اور بنیادی انسانی حقوق سے اپنی غیر متزلزل وابستگی رکھی ۔ اور سیاسی راھنما وں نے بھی اپنے ذاتی مفاد کے لئے جمہوری اصولوں پر سمجھوتا نہ کیا آنے والے کل اور آنے والی نسلوں کے لئے قربانی دی اور یوں جمہوریت مستحکم ہوئی ۔ پاکستان میں ہر سابق وزیراعظم سولین بالادستی کا راگ الاپتے ھیں لیکن ان کی کھوکھلی تقریر اور نعرے ان کے عمل اور کردار سے مسابقت نہیں رکھتے ان دنوں جنرل اسد درانی کی کتاب کا معاملہ زیر بحث ھے کئی روز کی حکومتی خاموشی کے بعد جی ایچ کیو نے آج جنرل اسد درانی کو طلب کیا انکوائری آرڈر کی اور اب شنید ھے کہ ان نام ای سی ایل میں ڈالا جا رھا ھے
اگر افواج پاکستان جو کہ حکومت کا ایک ماتحت ادارے وہ اس معاملے میں یہ سب کچھ کر سکتے ہیں تو پھر حکومت خاموش کیوں ؟
اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ڈان اخبار کی ممبئی حملوں کے حوالے سے خبر پر قومی سلامتی کمیٹی کے روبرو طلب کیا جا سکتا ھے تو پھر حکومت جنرل اسد درانی کو قومی سلامتی کمیٹی میں طلب کیوں نہیں کر سکتی ۔ کیا حکومت کو اس اھم معاملہ میں انکوائری آرڈر نہیں کرنی چاہیے تھی اور جنرل درانی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالنا چاھئے تھا ۔
چند روز قبل جب نواز شریف نے جنرل درانی کو قومی سلامتی کمیٹی میں طلب کرنے کے بیان کے بعد ان کی حکومت کے وزیر اعظم کو اس ضمن میں عملی پیشرفت نہیں کرنی چاھئے تھی ۔اور جب سینٹ میں پیپلز پارٹی کے سینٹر رضا ربانی نے جنرل اسد درانی کی کتاب کے حوالے سے اھم سوالات اٹھائے تو سولین بالادستی پر یقین رکھنے والی مسلم لیگ ن کے نظریاتی سینٹر نے چپ سادھی رکھی اور اس پر تبصرہ کرنا ھی مناسب نہ سمجھا ن لیگ کے قائد ایوان راجہ ظفر الحق زیر لب مسکراتے رھے ۔ہاکستان میں سولین بالادستی اس روز قائم ہو گی جب ھمارے سیاسی راھنما وں کے قول و فعل میں تضاد ختم ہوگا اور وہ اپنے چھوٹے موٹے فروغی سیاسی اختلاف سے بالاتر ہو کر آنے والی نسلوں کا سوچیں گے طاہر ملک

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ