بریکنگ نیوز

کرائے پر گلے لگانے کی سروس اور کنگلے جاپانی

08C5B02F-5307-4F76-84AF-0243E32FF936.jpeg

سیماب رضا
ابھی ایک رپورٹ نظروں سے گزری جس کے مطابق جاپان میں اکیلے رہنے والے لوگوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وہ اکیلے رہنا پسند کرتے ہی

، اکیلے کھانا پسند کرتے ہیں، یہاں تک کہ خود اپنے آپ سے شادی کرنا بھی پسند کرتے ہیں۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ انسان اکیلے رہنے پر کب سے آمادہ ہو گیا؟ ہم تو سنتے تھے کہ انسان ایک سوشل جانور ہے اور سماج خاندان یا رشتے داروں وغیرہ سے ہی ہوتا ہے۔

سوشل سے دماغ میں فوراً سوشل میڈیا کا لفظ اتا ہے ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ایشائی ممالک میں جاپان میں سماجی ذرائع ابلاغ کا استعمال دوسرے ملکوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جس ملک میں لوگ اکیلے رہنے کو کسی کے ساتھ رہنے پر فوقیت دیتے ہوں وہاں سماجی ذرائع ابلاغ کا استعمال اتنا زیادہ کیوں ہے؟ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں؛ ایک تو یہ کہ لوگ اپنے آپ کو سکرین کے پیچھے زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں، دوسرا یہ کے شاید ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ نہا دھو کر اچھے کپڑے پہن کر کسی سواری میں بیٹھ کر کسی سے ملنے جائیں ۔ چلو یہ بات بھی سمجھ میں اتی ہے، اس سے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوتی ہے، لیکن وہ کیا مائنڈ سیٹ ہے جس کے تحت لوگ اپنے آپ سے شادی کر رہے ہیں؟

اس کی وجہ نفسیاتی بھی ہو سکتی ہیں اور شاید یہ کہ لوگ کسی بھی تعلق اور رشتے میں بندھنے سے اجتناب کرنے لگے ہیں لیکن پھر بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہونا چاہتے ہیں چاہے وہ اپنے آپ سے ہی کیوں نا ہو ۔ چلیے مان لیا لیکن دوسری طرف یہی لوگ سوشل میڈیا پر شہزادے ہیری کی میگھن مارکل سے شادی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کر کر کے اور ہارٹ والا ایموجی دے دے کر نہیں تھکتے۔ اس دوہرے رویے سے ثابت یہ ہوتا ہے کہ انسان فطری طور پر اکیلا رہنا پسند نہیں کرتا لیکن بہت سی نفسیاتی اور معاشرتی وجوہات کی بنا پر انسان کا انسان سے تعلق بنانا مشکل ہو چکا ہے ۔ ان میں سب سے بڑی وجہ خوف ہے ۔اس سلسلے میں خوف بھی دو تین طرح کے ہو سکتے ہیں۔ ایک ذمہ داریوں کا خوف ، ایک پرائیویسی میں خلل کا خوف اور ایک اس بات کا خوف کہ اگر کوئی تعلق بنا لیا اور وہ انسان چھوڑ کر چلا گیا تو کیا کریں گے؟ دوسری وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ کسی کے ساتھ تعلق بنانے کے لیے آپکی جیب بھری ہوئی ہونی چاہیے، رہنے کو گھر ہو وغیرہ وغیرہ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ