بریکنگ نیوز

وزیراعظم عباسی کے نام گلگت بلتستان کی بیٹی کا خط

185029_1999751_updates.jpg

یہ پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے!

تحریر طاہرہ جبین۔

“میرا پیغام PM عباسی کے نام”

جناب آپ دو دن پہلے میرے گھر بن بلاۓ مہمان بن کر آئے اور یہ بتا کر گئے کہ تم لوگوں کو کسی آئین کی ضرورت نہی ایک آرڈر ہی کافی ہے جب یہ پیغام کسی بین الاقوامی سطح پر آپ کے ہم منصب سن لیں گے تو اپنے مقام اور عہدے کی توہین سمجھتے ہوئے استعفیٰ دینگے۔

خیر یہاں میں اپنی بات کرونگی آپ نے یہ کہ کے نہ صرف ہماری بحیثیت جیتے جاگے انسان ، بلکہ ہماری علم و عقل کی بھی توہین کی ہے ۔

آپ نے ہمارے ان آباؤجداد کی بھی توہین کی ہے جنھوں نے اپنے بل بوتے پر آزادی کی جنگ لڑی اور غیر مشروط طور پر آپ کے ساتھ الحاق کیا اس امید پر کہ ہم بھی ایک آزاد اور مسلمان ملک کے باعزت شہری ہونگے اور اپنے تمام آئینی حقوق کے ساتھ مالک کی ترقی اور سالمیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

آپ نے ہمارے ہر اس بہادر جوان کی توہین کی ہے جو آپ کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے آخری سانس تک لڑتا ہے اور دشمن کو اس کے گھر میں گھس کے نشان عبرت بناتا ہے
ان ۷۰ سالوں کی ان تمام قربانیوں کا صلہ آپ نے کیسے دیا یہاں میں چندایک کا زکر کرتی ہوں۔

آپ نے سب سے پہلے ہماری ڈیموگرافی تبدیل کی۔
غیر مقامی لوگوں کو بابر سے لا کر آباد کیا۔
مقامی لوگوں کو اپنے ہی گھر اور سرزمین پر مہاجر اور پناہ گرین بنایا ۔
زمینوں پہ قبضہ کرکے آپس میں بندر بانٹ کیا. کاروبا ر، قدرتی معدنی وسائُل پہ قبضہ کیا۔

آپ نے نفرت اور فرقہ واریت کے بھیچ بوۓ۔
بھائ کو بھائ سے لڑایا۔

پرامن وطن کو فساد کا گھڑ بنایا ۔

فرقہ واریت کا بیچ بویا۔کسی کو شیعہ تو کسی کو سنی بنا کر لڑایا۔
لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی سے شیعہ سنی اور اسمائیلی میں تقسیم کیا۔

۷۰ سال تک متنازعہ کہ کر اپنے آئینی حقوق سے محروم رکھا ہم نے اپنے حق کے لیے آواز بلند کی تو ہمیں راء اور سی آئ اے کا ایجنٹ قرار دیا۔

جبکہ ہم قدرتی طور سادہ اور مخلص لوگ ضرور ہیں پر ڈالروں اور ریال کے لئے ہم اپنی دھرتی ماں کا، بیٹیوں کا اور بیٹوں کا سودا نھیں کرتے۔
پرُامن رہتے ہوئے ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔ ہمارا ہتیار ہمارا علم اور ہمارا قلم ہے۔
ہماری قوم بیدار نہی بیزار ہوُچکی ہے سات دہایوں کی نا انصافیوں سے۔
آپ اپنا یہ آرڈر واپس لی لیں ہم مشورہ اور راہنمائ لیتے ہیں آرڈرز نہیں ہم آقاؤں سے ڈکٹیشن لینے کے عادی نہیں ہیں ہم نے آج تک آپ کی جانب سے جو بھی پیکیج یا آرڈر آیا ہے احتراما اسے قبول کیا ہے۔
جناب اس وقت آپ ایک highly literate audience کو سامنا کر رہے ہیں۔

اب آپ کو ہمیں سننا پڑے گا ہمارے پاس قلم کی طاقت ہے انصاف اور حقوق کے حصول کے لئے ہم ہر سطح پہ آواز اٹھا ئنگے اور ہر اہم دروازہ کھٹکٹھائنگے اس سے پہلے آپ سے عرض کرتے ہیں اس بیہودہ کالے قانون کو جس کو آپ GBOrder2018 کہتے ہیں واپس لے لیں۔
ہمارے دانشوروں کی مدد اور اشتراک سے UNCIP کے قرارداد کی روشنی میں متنازعہ علاقے کا گورننس سٹرکچر ترتیب دے دیں اور اس پر عمل درآمد کریں۔

خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

گلگت بلتستان کی ایک بیٹی”

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ