بریکنگ نیوز

یوگنڈا میں سوشل میڈیا سائٹس پر فضول گفتگو روکنے کیلئے ٹیکس نافذ

185270_7320402_updates.jpg

افریقی ملک یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر فضول گفتگو روکنے کے لیے ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی نیوز ویب سائٹ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ سوشل میڈیا ایپس یعنی فیس بک، واٹس ایپ، وائبر، ٹوئٹر اور دیگر کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کو 4 سے 5 سینٹ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

یوگنڈا کے صدر یوویری موسوینی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا، گپ شپ اور فضول افواہوں کو فروغ دیتا ہے اس کی روک تھام کے لیے ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے شروع ہوگا۔

موسوینی نے کہا کہ یہ ٹیکس انٹرنیٹ ڈیٹا کی بجائے صرف سوشل میڈیا ایپس پر لاگو ہوگا کیونکہ انٹرنیٹ تعلیم و تحقیق کے شعبے میں مددگار ثابت ہے۔

علاوہ ازیں پارلیمنٹ کے نئے بل کے تحت موبائل ٹرانزکشنز پر بھی ایک فیصد ٹیکس لاگو ہوگا جس پر شہریوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس سے غریب طبقہ متاثر ہوگا جو روزانہ موبائل بینکنگ استعمال کرتا ہے۔

یوگنڈا حکومت کی جانب سے تمام سم کارڈز کی رجسڑیشن بھی چیک کی جارہی ہے آیا کہ وہ باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں یا نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوگنڈا میں 23.6 ملین افراد کے پاس موبائل فونز ہیں جن میں 17 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

اب تک یہ معلوم نہیں کیا جاسکا ہے کہ کس طریقے سے صرف سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی پہچان کی جاسکے گی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ