بریکنگ نیوز

ارباز خان نے آئی پی ایل میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیا

185329_2456309_updates.jpg

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کا اعتراف کرلیا۔

ممبئی پولیس نے گزشتہ دنوں سٹے باز سونو جالان کو گرفتار کیا تھا جس نے انڈین پریمیئر لیگ میں بالی وڈ سمیت کئی نامور شخصیات کی جانب سے جوا کھیلنے کا اعتراف کیا تھا۔

ممبئی پولیس نے سونو جالان کے اعتراف کے بعد ارباز خان کو انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی میں ملوث ہونے پر سمن جاری کیا تھا اور بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی تھی۔

ارباز خان پر آئی پی ایل میں 2 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے ہارنے کا الزام ہے جس کا اعتراف آج انہوں نے تفتیش کے دوران کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے انسداد بھتہ سیل نے ارباز خان اور سونو جالان کو آمنے سامنے بٹھا کر بیان ریکارڈ کرایا جس پر اداکار نے سٹے بازی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلاق اور خراب مالی حالات کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھے جس کے باعث وہ شوقیہ طور پر سٹے بازی کرتے رہے۔

اداکار نے کہا کہ ان کی شادی ٹوٹنے کی ایک وجہ سٹے بازی ہی ہے جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ سے متعدد بار لڑائی ہوئی جب کہ بڑے بھائی سلمان خان بھی اس عادت سے اس قدر ناراض تھے کہ ایک بار انہیں مارنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔

ارباز خان نے بتایاکہ سٹے بازی کی وجہ سے انہیں گھر میں بھی روک ٹوک کی جاتی تھی، ان کی سابقہ اہلیہ اور والد بھی مسلسل اس عمل سے روکتے تھے۔

بالی وڈ اداکار نے بیان میں کہا کہ وہ 6 سالوں سے آئی پی ایل میں سٹے بازی کررہے ہیں اور گزشتہ سال 2 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے ہارنے کے بعد بھی سونو کے ذریعے پیسے جیتتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کے درمیان طلاق ہوگئی تھی اور دونوں کی شادی 18 سال تک قائم رہی تھی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ