بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے شروع

185380_7182589_updates.jpg

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج سے وصول اور جمع کرائے جاسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی وصولی اور انہیں جمع کرنے کا یہ سلسلہ 8 جون تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے طے کیا ہے کہ کاغذات نامزدگی ویسے ہی رہیں گے جیسے الیکشن ایکٹ میں طے کیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ کاغذاتِ نامزدگی کی تبدیلی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرچکی ہے اور الیکشن کمیشن اور سردارایاز صادق کی اپیلیں باضابطہ سماعت کے لیے منظور ہوچکی ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں اور انتخابات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے یکم جون کو کاغذات نامزدگی فارم میں ترامیم کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کو نئےکاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم اب سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ الیکشن شیڈول جاری کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ معطل کردیا ہے لہٰذا کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق برقرار رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 4 سے 8 جون تک جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8 جون کو آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ باقی انتخابی شیڈول اسی طرح ہی رہے گا اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائے گی۔

عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے، صدر مملکت نے منظوری دے دی

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 19 جون تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹریبونل 26 جون تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں خواتین، غیرمسلموں کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرستیں 8 جون تک جمع کرادیں اور مخصوص نشستوں سے متعلق ترجیحی فہرستیں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع ہوں گی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ