بریکنگ نیوز

لیڈز ٹیسٹ میں ہتھیار ڈالنے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو تشویش

185419_228370_updates.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں فائٹ نہیں کی جو میرے لیے تشویش کی بات ہے، دیانت داری سے کہوں گا کہ ہم نے اتوار کو لیڈز میں ہتھیار ڈال دیے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ مجھے اس ٹیم کے ساتھ رہتے ہوئے یہ انداز سب سے مایوس کن لگا، ہار جاتے لیکن فائٹ ضروری تھی، اگر ہم ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کر لیتے تو یہ نوجوان ٹیم کو بلندیوں کی جانب جاتی جس کا کسی کو تصور نہیں تھا۔

لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز کی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

انہوں نے کہا کہ تین میں دو ٹیسٹ جیتنے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کے باوجود میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، اگر سیریز جیت جاتے تو یہ ٹیم یہاں سے بہت اوپر جاتی لیکن اس کے باوجود ہماری کارکردگی نے کئی پنڈتوں کو خاموش کردیا ہے اور کئی کو حیران کردیا ہے۔

لیڈز ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے اور انگلینڈ بڑا اسکور بنالیتا تو ہمیں اسی قسم کے سوالوں کا جواب دینا ہوتا، نام نہاد ماہرین ہوش کے ناخن لیں، ہم نے درست فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں دباؤ کا شکار رہی، دوسری اننگز میں ٹیم پریشر برداشت نہیں کرسکی، پہلی اننگز میں انگلینڈ نے بہت اچھی بولنگ کی، ہم لیڈز ٹیسٹ بہت برے طریقے سے ہارے ہیں، ہمیں فائٹ کرکے ہارنا چاہیے تھا۔

سرفراز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا درست فیصلہ تھا، رمیز راجہ

مکی آرتھر نے کہا کہ میں شکست کا جواز نہیں دے رہا لیکن یہ نوجوان ٹیم تھی جو سیکھنے کے مرحلے میں ہے اس ٹیم کو کریڈٹ دینا ہوگا اور ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہوگا، اس دورے میں کئی کھلاڑیوں نے اپنی کلاس دکھا کر اپنے رتبے میں اضافہ کیا ہے، لیڈز میں ہار کے باوجود بہتری آرہی ہے لیکن ہم سیریز جیت سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں پہلی اننگز کے رنز سے میچ کا ٹیمپو بنتا ہے، دوسری اننگز میں مجھے مایوسی ہوئی، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کس طرح ہارے ہیں۔

ہیڈنگلے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے پر مکی آرتھر نے کہا کہ ہم انٹر نیشنل کرکٹ میں سخت اور مشکل فیصلے کرنا چاہتے ہیں، ٹاس کے بارے میں بحث پر خوش ہوں، لارڈز میں جو روٹ نے جو فیصلہ کیا وہ ہمارا بھی تھا لیکن صبح ہماری رائے موسم دیکھ کر تبدیل ہوگئی تھی کیوں کہ ہمیں علم تھا کہ اس پچ پر220,230رنز آخری اننگز میں مشکل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈز میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے سے ہمارے دفاعی انداز کا پتہ چل جاتا، انگلینڈ نے بھی یہی کرنا تھا جو ہم نے کیا، ہم نے درست فیصلہ کیا تھا انگلینڈ میں ابتدائی 30 اوورز اہم ہوتے ہیں ٹاس پر تنقید ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

لیڈز ٹیسٹ میں شکست، کپتان سرفراز کی بیٹنگ پر سوالات اٹھنے لگے

مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ سرفراز احمد نے انگلینڈ کے دورے میں بیٹسمین کی حیثیت سے مایوس کیا، اسے بیٹنگ،وکٹ کیپنگ اور کپتانی میں توازن پیدا کرنا ہوگا، نمبر 6 پر بیٹنگ کر کے اسکور کرنا اس کے لیے چیلنج ہے وہ اس قسم کی چیلنج پورا کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز نے وکٹ کیپنگ بہت اچھی کی ہے، اسے علم ہے کہ وہ بیٹنگ میں توقعات پوری نہیں کررہا ہے تاہم اس کے لیے وہ انتھک محنت کررہا ہے، مجھے امید ہے کہ جلد اس کی بیٹنگ فارم بحال ہوجائے گی، گزشتہ دو ٹیسٹ میں سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ بہت اعلیٰ معیار کی تھی۔

ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ آئرلینڈ میں سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ خراب تھی، مجھے علم ہے کہ وہ جلد فارم میں آئے گا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ