بریکنگ نیوز

جانور ہمیشہ سے آپس میں باتیں کرتے آئے ہیں، نئی تحقیق

185529_8553218_updates.jpeg

حال ہی میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے بعد سائنس دان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انسانوں کی طرح جانور بھی ہمیشہ سے آپس میں باتیں کرتے آئے ہیں اور اس گفتگو میں ان کے بھی کچھ اصول و قواعد ضرور ہوتے ہیں۔

سائنس ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ، جرمنی اور نیدرلینڈ کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ کرہ ارض پر موجود تمام جانور ہمیشہ سے آپس میں باتیں کرتے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جانوروں کے درمیان ہونے والی گفتگو سمجھنا اب بھی انتہائی مشکل ہے، حالانکہ پرندوں کی بولیوں پر 50 سال سے تحقیق کی جارہی ہے۔

تحقیق کے مطابق کرہ ارض پر موجود تمام جانور ہمیشہ سے آپس میں باتیں کرتے آئے ہیں—۔فائل فوٹو
واضح رہے کہ دو طرفہ گفتگو کے دوران جواب دینے کے لیے انسان تقریباً 200 ملی سیکنڈز کا وقفہ ضرور دیتے ہیں، لیکن حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں کو معلوم ہوا ہے کہ کچھ جانور بھی دوسرے کی بات سن کر جواب دینے (Turn-Talking) کے دوران وقفہ ضرور لیتے ہیں اور مداخلت کو برا سمجھتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق شمالی امریکا میں پایا جانے والا پرندہ ‘بلیک کیپڈ چکا دیس’ (black-capped chickadees) اور مینا کی قسم کا ایک پرندہ ‘یورپین اسٹارلنگز’ (European starlings) وہ جانور ہیں، جو گفتگو کے دوران دوسرے کی بات مکمل ہونے تک مناسب وقفہ ضرور دیتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ تحقیق اس لیے کی گئی تاکہ جانوروں کی آپس میں بات چیت کے حوالے سے مستبقل میں بڑے پیمانے پر مزید ریسرچز کے لیے دائرہ کار وسیع کیا جاسکے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ