بریکنگ نیوز

بھارتی فوج کیجانب سے ڈھال بنائے جانے والے کشمیری نے ’بگ باس‘ شو کی پیشکش ٹھکرا دی

185586_8977051_updates.jpg

مقبوضہ کشمیر میں انسانی ڈھال بنائے جانے والے نوجوان فاروق ڈار نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی۔

گزشتہ سال اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں قابض فوج نے پتھراؤ سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کو جیب کے بمپر سے باندھ دیا تھا۔

فاروق ڈار کو بھارتی فوج نے انسانی ڈھال بناکر کئی علاقوں میں گھمایا تھا جب کہ قابض بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ گرفتار نوجوان پتھراؤ میں ملوث تھا ۔

بھارتی فوج نے پتھراؤ سے بچنے کیلئے کشمیری کو ڈھال بنالیا

اب اسی کشمیری نوجوان کی جانب سے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے شو’بگ باس‘ کے سیزن 11 میں شرکت کی پیش کش ٹھکرانے کی خبر سامنے آئی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں فاروق ڈار کا کہنا تھا کہ ’بگ باس‘ کے پروڈیوسرز نے شرکت کے بدلے 50 لاکھ بھارتی روپے دینے کی آفر کی لیکن انہوں نے کسی بھی صورت شو میں شرکت سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ سلمان خان کا مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا 11 واں سیزن تھا جس میں کئی متنازع شخصیات نے شرکت کی تھی جس میں بھارتی ماڈل عرشی خان بھی شامل تھیں جنہوں نے شاہد خان آفریدی کے ساتھ تعلقات کا دعویٰ کیا تھا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ