بریکنگ نیوز

چین میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے آرٹ ٹریننگ کا آغاز

pic-1.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ جنوب مشرقی چین کے صوبے فوجیان کی کائونٹی پنگنن کی شوانگشی ٹائون شپ میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک نئے اور ہنرمند طریقے کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت علاقے کے انتہائی بے بس اور غریب لوگوں کو آرٹ ٹریننگ دینے کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ملک کے دیگر شہروں اور کائونٹیز کے غریب لوگ بھی اس روشن اور اچھوتے پلان سے فاہدہ اٹھا سکیں۔ اس حوالے سے انٹائی پارک ٹائون شپ میں ایسے پانچ سو غریب لوگوں اور لگ بھگ ایک سوپچاس معذور لوگوں کو آرٹ ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ اس مفت فراہم کی جانے والی ٹریننگ سے وہ اپنے لیے روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں ، اکتوبر2015کے آغاز سے جب سے اس ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہوا ہے اب تک بائیس ہزار سے زائد لوگ اس ٹریننگ پروگرام سے استیعفادہ حاصل کر چکے ہیں ، واضح رہے کہ آرٹ پارک کی جانب سے شنگھائی آرٹ ریسرچ سنٹر کی ایک ٹیم کو مدعو کیا گیا تاکہ اس کائونٹی کے معذور اور غریب بے روزگار لوگوں کوشوانگسی قدیم ٹائون انٹرنیشنل آرٹ ایجوکیشن سینٹر کے تحت انہیں مفت ٹریننگ اور تربیت فراہم کی جا سکے، موجودہ اس آرٹ سنٹر میں ٹریننگ کے حوالے سے 42آرٹ اسٹوڈیوز ہیں جن میں سے 10اسٹوڈیوز معذور لوگوں کی تربیت فراہم کر نے کے حوالے سے مختص ہیں ، اس کے علاوہ ان لوگوں کی تیار کردہ پینٹگز کو مختلف چینلز کی مدد سے فروخت کیا جا تا ہے جن میں We-Mediaاور ای کامرس کے پلیٹ فارم بہت حد تک فعال ہیں ، ایک اعداداوشمار کے مطابق اس پلیٹ فارم پر اب تک ان لوگوں کی تیار کردہ چھ ہزار سے زائد پینٹگ فروخت کی جا چکی ہیں جن سے پانچ لاکھ سیوآن کی آمدن ہو چکی ہے۔ آرٹ پارک میں سبھی لوگوں کو خوش آمدید کیا جاتا ہے بالخصوص غریب اور معذور لوگوں کو اور حکومتی امداد سے ان لوگوں کو آرٹ ٹریننگ کے لیے بلا معاوضہ اسٹوڈیوز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ پینٹنگ میٹیریل اور خوراک کے لیے بھی اسبسڈی فراہم کی جاتی ہے اب تک لگ بھگ چالیس معذور افراد بہتر آرٹسٹ بن چکے ہیں جن میں شنِ مینگوئی اور ژوئی میلان سب سے قابلِ قدر کام کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ، 2016میں شنِ کی ایک پینٹنگ جو Tree of Lifeکے نام سے شہرت رکھتی ہے گیارہ ہزار RMBمیں فروخت ہوئی ، اسی طرح سے ایک دوسرے آرٹسٹ یانگ فوانگ کی ایک پینٹنگ کو فوجیان اور تائیوان میں ہونے والے پینٹنگ مقابلے میں دوسرا انعام حاصل ہوا ،شن مینگوئی نے کہا کہ پینٹنگ سے مجھے خاصا اعتماد حاصل ہوا ہے اور جب میرے کام کو پزیرائی حاصل ہوتی ہے تو مجھے ایک احساسِ تکمیل اور آزادی کا احساس ہوتا ہے، اب شنِ اپنا خود کا اسٹوڈیو بنا چکا ہے اور اسکی پینٹنگ ایک ہزار سے دوہزار RMBتک فروخت ہوتی ہے۔ شنِ نے اپنے مستقبل کے پلان کے حوالے سے کہا کہ میں مزید بہتر کام کی نمائش کرنا چاہتا ہے تاکہ مجھے بڑے پیمانے پر پہچان حاصل ہو۔انٹائی آرٹ پارک میں شنِ کی طرح سے اور بھی بہت سے معذور آرٹسٹ موجود ہیں ،اس طرح سے پنگان کائونٹی نے معزور افراد کی قابلیتوں اور ہنر کو ایک اعتماد اور نیا حوصلہ دیا ہے تاکہ وہ بہتر روزگار کیساتھ اپنا اعتماد حاصل کریں اور بہتر زندگی گزاریں۔ پنگنان کائونٹی کے کلچرل آفس کے دائریکٹر ژانگ ژینگناگ نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ لوگوں کو مچھلی فراہم کرنے سے بہتر ہے کہ انہیں سکھایا جائے کہ کیسے مچھلی پکڑی جاتی ہے اور اگر اس ہنر اور اعتماد کی بحالی سے معذور اور غریب لوگ ایک بہتر اور حوصلہ افزا زندگی کی جانب گامزن ہوتے ہیں تو اس سے بہتر کوئی تحفظ نہیں اس طرح سے ژوانگسی میں قائم انٹائی آرٹ پارک چین کی ایسی درسگاہ ہے جہاں پر آرٹ کے زرئعے سے غربت کے خاتمے کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، ان اقدامات سے جہاں لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر ہو رہا ہے بلکہ معذور افراد کے چین میں تحفظ اور بہتر زندگی کے حوالے سے ایک نئے باب کا اضافہ بھی ہوا ہے2017میں 70,6000معذور افراد نے مختلف ہنر کے حوالے سے تربیت حاصل کی جن میں سے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو بہتر ملازمتوں کے مواقعے حاصل ہوئے، مزید چین کی معذور افراد کے حوالے سے قائم فیڈریشن کے مطابق 218,000 ایسے گھرانے جن میں کوئی ایک فرد بھی معزور ہو انہیں خصوصی امداد مہیا کی گئی ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ