بریکنگ نیوز

چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل طلب کر لیا

185654_2669287_updates-1.jpg

لاہور: چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل طلب کرلیا۔

گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب کو عائشہ احد کی درخواست پر حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس کے حکم پر حمزہ شہباز سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد تھانہ اسلام پورہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں تشدد، چوری، چھینا جھپٹی، توڑ پھوڑ ، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور زیادتی کی کوشش کی دفعات شامل کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران عائشہ احد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جس پر چیف جسٹس نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو کل طلب کرلیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اگر لاہور میں ہیں تو کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔

عائشہ احد کی حمزہ شہباز کے خلاف ایک اور درخواست

یاد رہے کہ عائشہ احد نامی خاتون نے حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کر رکھا ہے اور انہوں نے درخواست میں حمزہ شہباز اور دیگر کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیے جانے کا بھی الزام لگایا ہے۔

عائشہ احد نے دعویٰ کیا تھا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ ان کی 2010 میں شادی ہوئی جس کے نواز شریف اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز بھی گواہ ہیں جبکہ اُن کے پاس شریف فیملی کے تمام پیغامات بھی موجود ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ