بریکنگ نیوز

شنگھائی تعاون تنظیم: شنگھائی سپرٹ میں پاکستان اور انڈیا کی شمولیت

593a96b704e6a.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا 18واں سالانہ اجلاس رواں ہفتے چینی شہر کنگڈاؤ میں شروع ہوا رہا ہے جس میں رکن ممالک کے سرا براہانِ مملکت چینی صدر کی خصوصی دعوت میں اس اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ چکے ہیں۔ رواں ہفتے سے شروع ہوانیوالے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اس حوالے سے بھی بہت اہم ہے کیونکہ رواں برس اس کا انعقاد چین کے صوبے شاندونگ کے دارلحکومت کنگداؤمیں منعقد ہو رہا ہے جسے چینی زبان میں کشتی رانی کا دارلحکومت بھی کہتے ہیں۔دوسری جانب شنگھائی تعاوم تنظیم موجودہ 18واں اجلاس اس حوالے سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ رواں ہفتے سے شروع ہونیوالے اجلاس میں نئے رکن ممالک بھی شرکت کریں گے، یوں یہ اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت بھی رکھتا ہے کیونکہ رواں اجلاس اس تنظیم کے مستقبل اور نئے رکن ممالک کے مستقبل کے حوالے سے ایک نئی راہ متعین کریگا۔ اس حوالے سے جون 9-10منعقدہ اس اجلاس کے حوالے سے رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت کنگڈاؤ میں اکھٹے ہونگے اور شنگھائی تعاون تنظیم اور رکن ممالک کے مستقبل کے حوالے سے ایک نئی راہ تعین کریں گے۔گزشتہ سترہ سالوں سے جب سے شنگھائی تعاون تنظیم کا قیام عمل میں آیا ہے رکن ممالک نے امن، ڈیویلپمنٹ،تعاون، باہمی مفادات اور سیکوریٹی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے بھر پور رجحانات اور عوامل کو یقینی بنایا ہے، اس کے ساتھ ساتھ رکن ممالک نے دہشت گردی کے خاتمے، علیحدگی پسندی، انتہا پسندی، اور علاقائی سیکوریٹی، استحکام اوراقتصادی تعاون کے فروغ کو یقینی بنایا ہے، اس حوالے سے رکن ممالک کی جانب سے ٹھوس اقدامات کے باعث مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جس سے رکن ممالک اور ان ممالک کے لوگوں کو بھر فوائد حاصل ہوئے ہیں، پاکستان اور انڈیا کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے بعد اس کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید وسعت حاصل ہوئی ہے اور ان دونوں ممالک کی اس تنظیم میں شمولیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیویلپمنٹ کو مزید استحکام حاصل ہو اہے اور اس تنظیم کے علاقائی سطع پر اثرو رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے اپنے قیام کے عوامل اور مقاصد کو اپنے مدنظر رکھتے ہوئے ہمیشہ مستقبل کی راہ متعین کی ہے، شنگھائی سپرٹ ہمیشہ سے باہمی اعتماد، باہمی مفادات، رکن ممالک کے مابین مساوات اور برابری کی بنیاد پر باہمی مشاورت،مختلف النوع سلطنتوں اور مشترکہ ڈیوویلپمنٹ کو فوقیت اور ترجیع دی ہے اور یہ ہی عوامل شنگھائی تعاون تنظیم کے مقصدِ نظر رہے ہیں، اس تنظیم کے قیام سے ہی رکن ممالک نے جو اقدار اپنے پیش رو رکھیں تھیں انہیں عوامل اور مقاصد کو لیکر بین الاقوامی تعلقات اور ایک مشترکہ کمیونٹی کے قیام کے لیے لیکر آگے بڑھ رہی ہے تاکہ ایک ایسی مشترکہ کمیونٹی کے قیام کو عمل میں لایا جا سکے جن کے مفادات مشترکہ ہوں، ان تنظیم میں نئے رکن ممالک کی شمولیت سے آج شنگھائی تعاون تنظیم ایک ایسے تاریخی دوراہے پر ہے جہاں رکن ممالک شنگھائی سپرٹ کی تجدید کا عہد کریں گے اور باہمی سا لمیت، باہمی اعتماد اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تجدید کریں گے اور ایک نئے دور میں اس تنظیم کو فعالیت کو یقینی بنائیں گے اور رکن ممالک کے مابین مشترکہ سیکوریٹی اور مشترکہ ڈیوویلپمنٹ کو یقینی بنائیں گے، چین اور کرغستان جو پہاڑون اور دریاؤں سے ایک دوسرے کیساتھ منسلک ہیں ایک دوسرے کیساتھ لازوال دوستی میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کیساتھ باہمی روابط کا آغاز دو ہزار سال قبل سلکِ روڈ سے شروع کیا، اس طرح سے شنگھائی تعاون تنظیم کے بنیادی ممالک ہونے کے ناطے دونوں ممالک نے بہت سے شعبوں میں باہمی تعاون کو یقینی بنایا ہے اور سیاست، تجارت، لوگوں کے مابین باہمی روابط، انفرا سٹرکچر کی تعمیر اور مجموعی طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کی ڈیوویلپمنٹ کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں، اور دونوں ممالک باہمی روابط کی مضبوطی کو بیلٹ اینڈ روڈ پرگرام کے تحت مزید مستحکم کر رہے ہیں۔ اور دونوں ممالک ثقافتی اور کلچرل پروگرامز کے زریعے سے ایک دوسرے کے مزید قریب ہو رہے ہیں تاکہ دونوں اطراف کی عوام اس باہمی روابط سے فاہدہ مند ہوسکیں اور اس کانفرنس کے آغاز سے قبل ہی چینی صدر کی خصوصی دعوت پر کرغستان کے صدر سوورنبائی جینبیکو چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور اس دورے کے دوران دونوں ممالک ایک دوسرے سے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے معاہدات کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت بھئی کریں گے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ