بریکنگ نیوز

شنگھائی تعاون تنظیم نے اقتصادی اور تجارتی نمایاں کامیابیاں

SCO1-e1523910835809.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے سترہ سال قبل اپنے قیام کے بعد سے تجارتی اور اقتصادی ڈیوویلپمنٹ کے حوالے سے حیران کن اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اس حوالے سے گزشتہ ہفتے چینی اعلی حکام کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے گزشتہ سترہ سالوں میں علاقائی تعاون اور علاقائی سطع پر تجارتی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے رکن ممالک کے مابین حیران کن فواہد حاصل کیئے ہیں، رواں ہفتے جون 09-10کو شروع ہونیوالا شنگھائی تعاون تنظیم کا 18واں اجلاس جو مشرقی چین کے صوبے شاندونگ کے شہر کنگداؤ میں منعقد ہو رہا ہے، چینی وزارتِ کامرس کے ترجمان گاؤ فینگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے حاصل اہم اہداف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے سے شروع ہونیوالا شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اس حوالے سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ رکن ممالک کی تعداد میں اضافے کے بعد یہ حالیہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس اجلاس میں اقتصادی اور تجارتی عوامل اہم ترین ایجنڈا کا حصہ ہیں۔ گزشتہ سترہ سالوں میں جب سے اس تنظیم کا قیام عمل میں آیا ہے رکن ممالک نے مختلف شعبوں بشمول سیاست، سیکوریٹی، معیشت،خارجہ امور، اداراتی سطع پراور لوگوں کے حوالے سے تبادلہ پرگرامز یقینی بنائیں گے ہیں اور اس حوالے سے جامع انداز میں ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنایا گیا ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک آپس میں مضبوط تجارتی روابط کے ساتھ وابسطہ ہیں، جس کا انداز ہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2017میں چین کا تجارتی حجم شنگھائی تنظیم کے رکن ممالک کیساتھ215بلین ڈالر سے تجاوز کر چکا تھا۔ جوگزشتہ سال کے مقابلوں میں 19فیصد زائد تھا، اور موجودہ سال 2018کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت بیس فیصد تک اضافہ نوٹ کیا گیا ہے رواں سال 2018میں مارچ کے مہینے تک چین کی شنگھائی تنظیم کے رکن ممالک میں سرمایہ کاری 84بلین ڈالر سے تجاوز کر چکے تھی۔ اور اس حوالے سے انرجی، معدنیات اور صنعتی منصوبوں کو شروع کیا جا چکا ہے اسی طرح سے رکن ممالک میں چینی کنٹریکٹنگ سرمایہ کی شرح 159بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے اس حوالے سے ہائی ویز، پاور سٹیہشنز، اور پائپلائینز پراجیکٹس زیرِ تکمیل ہیں چینی وزارتِ کامرس کے ترجمان نے مزید واضح کیا کہ چین دو طرفہ تعلقات پر مبنی پراجیکٹس پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ اس حوالے سے چین۔کرغستان۔ازبکستان روڈ رتیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔اسی طرح چین سنٹرل ایشیا گیس پائپ لائن اور چین۔قازقستان اورچین۔روس کروڈ آئل پائپ لائن اور چین۔یورپ فریٹ ٹرین روٹس کو کامیابی سے آپریٹ کیا جا چکا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے ابتداء سے پیچیدہ روڈ، ریلوے، گیس اور مواصلات نیٹ ورکس کا آغاز کیا گیا تاکہ اس تعاون تنظیم کے رکن ممالک ایک دوسرے کے وسائل اور ٹیکنالوجیز سے استعفادہ حاصل کر سکیں۔حالیہ منعقدہ اجلاس کے حوالے سے چین رکن ممالک کیساتھ اس حوالے سے بھی اتفاقِ رائے پیدا کریگا کہ باہمی اور مشترکہ ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنایا جا سکے اور رکن ممالک کے مابین کثیر الجہتی تجارتی نظام کی بنیاد رکھی جا سکے تاکہ مستقبل میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین باہمی روابط اور تعاون ٹھوس بنیادوں پر استوار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین مستقبل کے حوالے سے رکن ممالک کے مابین تجارتی فروغ کے حوالے سے قانوں سازی پر ہم آہنگی کرنے کا خواہاں ہے تاکہ تجارتی سہولت کاری ایک قانونی میکنزیم کے زیرِ سایہ لائی جا سکے اور شنگھائی تعاون کو استحکام حاصل ہو سکے۔شنگھائی تعاون تنظیم اس حوالے سے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ ایک بہت بڑی آبادی کے حامل ممالک کی رکن تنظیم ہے اور اس کے رکن ممالک کا تجارتی حجم خاصا اہمیت کا ھامل ہے، اس حوالے اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز، برائے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر سوارم سنگھ نے کہا کہ اگر شنگھائی تعاون تنظیم اپنے مقاصد اور محرکات کے حوالے سے اہداف کو ایسے ہیکامیابی سے حاصل کرتی رہی تو یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ رواں اجلاس کے وسیع تر مثبت نتائج سامنے آئیں گے، مذید شنگھائی ایکیڈیمی آف سوشل سائنسز کے ڈائریکٹر کوانگ ائینگ نے کہا کہ شنگھائی سپرٹ اور بیلٹ اینڈ روڈ پروگرامز کی افادیت ایک دوسرے سے وابسطہ ہے اور مستقبل میں اس تنظیم کی افادیت کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ تنظیم مستقبل میں علاقائی تعاون اور اقتصادی تعاون اور اقتصادی گلو بلائزیشن کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی، جس سے عالمی امن کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ