بریکنگ نیوز

جنوبی بحیرہ چین میں امریکی عسکریت پسندی عزائم

5963-trtworld-325110-362231.jpg

اسلام آباد: (خصوصی رپورٹ):۔ مغربی میڈیا کی رپورٹس کیمطابق چین جنوبی بحیرہ چین میں فوجی چوکیوں پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اس علاقے سے واشنگٹن کو باہر کیا جا سکے۔ اس ضمن میں مغربی میڈیا میں موجود چینی ناقدین اس حوالے سے بھی تجزیات کو اجاگر کررہے ہیں چین ایشیا میں اپنی طاقت کو تیزی سے بڑھا رہا ہے اور دنیا پر چھانے کی منصوبہ بندی میں مصروفِ عمل ہے،لیکن اگر حالیہ وقوع چند واقعات کا بغور جائزہ لیا جائے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کون جنوبی بحیرہ چین پر مصائب اور قبضے کا خواہاں ہے ، واشنگٹن نے چینی قیادت کو مجبور کر دیا ہے کہ جوبی بحیرہ چین میں عسکری قوت میں اضافہ کیا جائے ،گزشتہ ہفتے منگل کے روز CNNکی ایک رپورٹ کیمطابق دو امریکی نئیوکلیئر استطاعت کے ھامل B-52لڑاکا طیارے جنوبی بحیرہ چین کے جزیرے نانشا کے قرب وجوار میں دیکھے گئے، امریکی طیاروں کی جانب سے یہ طاقت کا مطاہرہ ایک ایسے وقت دیکھنے میں آیا ہے جب کچھ دن قبل ہی امریکی ڈیفنس سیکرٹری نے چین مین الزام عائد کیا ہے کہ چین جنوب بحیرہ چین کے علاقے میں عسکریت پسندی کو فروغ دے رہا ہے، اس ضمن میں امریکی قیادت ایک طرف جارحانہ اسٹرٹیجک ہتھیاروں کے استعمال سے بیجنگ کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے اور دوسری طرف چینی قیادت پر الزام تراشی کا سلسلہ بھی کاری رکھے ہوئے ہیں کہ چین خطے میں عسکریت پسندی کو فروغ دے رہا ہے، واضح رہے کہ B-52اپریکی ائیر فورس میں سترائیک سے متعلق صلاحیتوں کا حامل بمبار طیارہ ہے جو اپنی طویل پروازوں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے جسے عمومی طور پر آخری ہتھیار کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ بدھ کو کہا ہے کہ اگر امریکی قیادت اس شوآف پاور سے چین کو متاثر کرنے کا عندیہ رکھتا ہے تو امریکہ ناکام رہا ہے چین جانتا ہے اپنی حدود کی کیسے حفاظت کرنا ہے اور چین اپنی قومی حمیت کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا ہے اور چین کو یہ بھی بہتر معلوم ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں سالمیت، امن اور اسکیورٹی کو کیسے یقینی بنانا ہے۔ ایک روزمرہ نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہوا چوئینگ نے کہا ہے کہ امریکی قیادت کو وضاحت کرنا ہوگی کہ آیا چین کے دروازوں تک بمبار طیاروں کو بھیجنا کیا عسکریت پسندی کے معنوں میں نہیں آتی۔ اگر کوئی آپکے گھر اسلحے بارود سے لیس ہوکرچکر لگانا شروع کر دے اور اپنے زعم میں طاقت کا مطاہرہ شروع کر دے تو کیا آپ کے پاس حق نہیں ہے کہ نگرانی کے عمل کو تیز تر کردیں اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر دیں م انہوں نے مزید کہا کہ امریکی قیادت کو جنوب بحیرہ چین میں عسکریت پسندی کے کھیل کو ترغیب نہیں دینا چاہیے اور اپنے گھر سے بیٹھ کر بلند بانگ دعوے نہیں کرنے چاہیے انہوں نے مزید خبردار کیا کہ امریکی انتظامیہ کو محتاط ہونا چاہیے قبل ازیں یہ کہ بہت دیر ہوجائے۔ بیکار طاقت کا مطاہرہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ فاہدہ اٹھانے کا رویہ لاگت کیساتھ آتا ہے،امریکی قیادت جس دباؤ مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ واشنگٹن ابھی تک سرد جنگ زہنیت سے باہر نہیں نکل پایا ہے،موجودہ ھالات میں جنوبی بحیرہ چین میں طاقت کے استعمال پر چین پر انگلی اٹھانا ایک طنز کے سوا کچھ نہیں کیونکہ امریکہ دنیا میں سب سے بڑی عسکری قوت کا مالک ہے، انہوں نے ایک چینی ضرب المثل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھیڑیوں کو ہمیشہ قوت سے نمٹا یا جاتا ہے جبکہ دوستوں کو مشروب پیش کیا جاتا ہے، چین کو جنوب بحیرہ چین میں طاقت اور سختی سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا،لیکن کوئی یہ نہ سمجھے کہ چین اپنے گھر کے دروازے پر بیھڑئیے کے شکار سے گریز نہیں کریگا

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ