بریکنگ نیوز

خطے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم بہترین پلیٹ فارم

SCO-2018-main-image.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی سیکوریٹی کی ترویج کے حوالے سے ایک کثیر الجہتی اہم ادارے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور اس تنظیم کے سیکوریٹی اقدامات نہ صرف توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ دیگر اہم ترین شعبوں بشمول فوجی تعاون، انسدادِ دہشت گردی، حساس معلومات کے تبادلے بلکہ خطے میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کو فروغ دینے کا محرک بھی ہے لیکن شنگھائی تعاون تنظیم ان عوامل کیساتھ ساتھ ملٹری بلاک کی خصوصیات کی نفی کرتا ہے اور کسی بھی ملک کے خلاف منفی عزائم کی تردید بھی کرتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم میں تیزی سے ڈیویلپمنٹ کی جانب گامزن انڈیا اور چین شامل ہیں اور ان دو بڑے ممالک کی اس تنظیم میں شرکت خطے کی خوشحالی، اور عالمی اقتصادی استحکام کی بہتری کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے جس سے رکن ممالک میں خوشحالی اور ترقی کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ تاریخ کے ایک ایسے دوراہے پرجب مغربی دنیا رجعت پسندی اور اینٹی گلوبلائزیشن کے رجحانات کی جانب گامزن ہے ایک اوپن اورجدید ایشیا شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد اور عزائم کو اجاگر کرتا ہے کیونکہ ایک جدید اور خوشحال ایشیا دنیا کو خوشحالی اور ترقی کی جانب یکساں انداز میں گامزن رکھ سکتا ہے۔ اس طرح سے شنگھائی تعاون تنظیم کا موثر اور فعال کردار اس خطے کی اقوام ، ریجنز اور دنیا کو مجموعی طور پر بہتر تجارت، باہمی تعاون،سرمایہ کاری کے فروغ اور دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ انسانی وسائل کی موجودگی کو یقینی بنا سکتا ہے، اس طرح سے ایک اوپن اور جدید ایشیا عالمی اقتصادی گروتھ کے تسلسل کو یقینی بنا سکتا ہے اور اس کی ساتھ علاقائی معیشت کے انضمام اور رکن ممالک کے مابین باہمی اعتماد سازی کو فروغ دے سکتا ہے، اس طرح سے اگر چوتھے صنعتی انقلاب کے ثمرات سے عالمی دنیا کو فاہدہ اٹھانا مقصود ہے بالخصوص ترقی پزیر ممالک کو تو اس حوالے سے ایک اوپن اور جدید ایشیا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ جہاں تک انڈیا کا تعلق ہے بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن گزشتہ سال 8جون کو آستانہ اجلاس کے موقع پر بنا، اس ضمن میں شنگھائی تعاون تنظیم بھارت کو ایک بہترین موقع فراہم کر رہا ہے کہ انڈیا اپنے روابط شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممالک سے بہتر استوار کرے اور یوریشین براعظم اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ باہمی روابط کے فروغ کے لیے اپنی پالیسز میں ضروری تبدیلیاں یقینی بنا لے۔ دوسری جانب جہاں تک چین کے کردار کا تعین ہے ، چین کے جی ڈی پی کی شرح شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالککے مجموعی جی ڈی پی سے زائد ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کس قدر سہولت سے چین کیساتھ باہمی روابط اور باہمی معاہدات سے کثی الجہتی سطع پراستعفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ گزشتہ سال2017تک شنگھائی تعاون تنظیم چین روس اور سنٹرل ایشئین ریاستوں تک محدود تھی تاہم رواں سال پاکستان اور بھارت کی شمولیت سے اس تنظیم کا دائرہ کار جنوبی ایشیا تک پھیل چکا ہے جس سے اس تنظیم کے سفارتی، سیاسی ، ثقافتی، تجارتی اور اسکیوریٹی حدود میں خاصا اضافہ ہوا ہے اور آج شنگھائی تعاون تنظیم جغرافیائی رقبے اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑی کثیرالجہتی ادارے میں تبدیل ہو چکی ہے۔ دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم میں چین کے متحرک کردار نے تمام رکن ممالک میں اس امر کو واضح کر دیا ہے کہ ایس سی او کوئی ملٹری اور سیکوریٹی عزائم کی ھامل تنظیم نہیں ہے اور نہ ہی اس تنظیم کے کسی بھی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم ہیں بلکہ یہ تنظیم باہمی استحکام، امن اور خطے کی مجموعی خوشھالی کے لیے کوشاں ہے اور روائیتی اور غیر روائیتی اسکیوریٹی چیلنجز کے حل کے لیے ایک بہتر اور مربوط کوشش کی خواہاں ہے،اس کیساتھ یوریشیا میں چین کی سرکردگی میں بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کی تکمیل سے نہ صرف خطے میں عملی انضمام وقوع ہو گا بلکہ معاشی انضمام اور مجموعی ثمرات حاصل ہونگے جس سے اس پورے خطے کو علاقائی امن اور خوشحالی حاصل ہوگی۔ اس تنظیم کی تیزی سے مستحکم ہونے کی کلیدی وجہ شنگھائی سپرٹ ہے اور رواں ہفتے سے جاری چنگدائو اجلاس اس سپرٹ کی تجدید کو یقینی بنائے گا اور رکن ممالککے مابین باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مستحکم کریگا۔ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور اعتماد کے نئے عوامل کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور اسی شنگھائی سپرٹ کے تحت امید کی جا سکتی ہے کہ انڈیا رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیگا اور خطے کی خوشھالی ،امن میں کردار اداکریگا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ