بریکنگ نیوز

دو نہیں ایک پاکستان عمران خان کا نعرہ اور حقیقت

FB_IMG_1528790472464.jpg

تحریر عظمت ملک
دو نہیں ایک پاکستان سب کے لئے ایک قانون عمران خان کا ایک انقلابی نعرہ اور منشور ھے عمران خان اس نعرے کے حق میں برطانیہ کی تاریخ سے روشن مثالیں دیتے ہیں لیکن کل جب وہ خصوصی چارٹر طیارے کے ذریعے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ ائیر پورٹ میں موجود وی آئی پی کاؤنٹر پر پہنچے تو ان کے دوست لندن کے ارب پتی تاجر زلفی بخآری کو ایف آئی اے نے ای سی ایل میں نام موجود ہونے کی بنا پر سوار نہ ھونے دیا۔زلفی بخآری کا نام پانامہ لیکس میں آف شور کمپنیوں کے مالک ھونے کی بنا پر آیا نیب نے انہیں تحقیقات کے لئے متعدد بار طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ھوئے تو ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا خیر زلفی بخآری کو روکنے کے بعد عمران خان نے ایک اعلیٰ شخصیت کو فون کیا اور چند لمحوں میں زلفی بخآری کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ۔ایک عام آدمی ای سی ایل میں سے نام نکلوانے کے لئے اعلیٰ عدالت میں رٹ کرتا ھے عدالت وزارت داخلہ سے جواب طلب کرتی ھے اور پھر عدلیہ کے حکم پر ای سی ایل سے نام ھٹا دیا جاتا ھے نادرا کے سابق سربراہ طارق ملک نے جب اس وقت کی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو ماننے سے انکار کیا اور قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں ووٹرز کی تصدیق میرٹ پر کرنے کا عزم کیا تو وزیر داخلہ چوہدری نثار نے طارق ملک کو نہ صرف برخاست کیا بلکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تاکہ وہ پاکستان آنے سے قاصر رھیں ۔اور یوں جسٹس ناصر الملک کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کمیشن کے روبرو پیش نہ ہوسکیں ۔عمران خان درست کہتے ہیں اس ملک میں دو قانون ہیں ایک ان کے دوستوں کے لئے اور دوسرا طارق ملک جیسے دیانتدار محب وطن شہریوں کے لئے ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ