بریکنگ نیوز

5 لگژری ہوٹلوں میں ہونے والی تاریخی ملاقاتوں اور واقعات کی داستان

185715_6726568_updates.jpg

دنیا کے نامور رہنماؤں کی تاریخی ملاقاتیں اور ان میں دنیا کو بدل دینے والے اہم ترین فیصلے لگژری ہوٹلوں میں کیے گئے۔

شنگھائی میں نکسن ماؤ ملاقات ہو، تخلیق پاکستان کے لیے گاندھی، نہرو، جناح اور ماؤنٹ بیٹن کے تبادلہ خیال کی بیٹھک ہو یا دوسری جنگ عظیم میں ہانگ کانگ کے گورنر کے ہتھیار ڈالنے کا واقعہ، یہ تمام تاریخی لمحات انتہائی پُرتعیش ہوٹلوں میں پیش آئے۔

اور اب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کی تاریخی ملاقات بھی سنگاپور کے لگژری ہوٹل کیپیلا میں ہوئی۔

تاریخی ملاقاتوں کا مرکز بننے والے پانچ لگژری ہوٹل ایسے ہیں جو آج بھی جم کر کاروبار کر رہے ہیں۔

آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں:

سنگاپور کا کیپیلا ہوٹل

سنگاپور کے تفریحی مقام سینٹوسا آئی لینڈ کا انتہائی لگژری ہوٹل کیپیلا—۔فوٹو/رائٹرز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے سنگاپور کے تفریحی مقام سینٹوسا آئی لینڈ کے انتہائی لگژری ہوٹل کیپیلا (capella) میں ایک دوسرے کو سر آنکھوں پر بٹھایا۔

اس پُرتعیش ہوٹل کا انتخاب سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔

ہوٹل کی مالک کیوی فیملی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور کم کی تاریخی ملاقات سے منسلک ہونے پر ان کا ہوٹل تاریخی اہمیت اختیار کر جائے گا اور یہ ان کے بزنس کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔

نئی دہلی کا امپیریل ہوٹل

نئی دہلی کا لگژری ہوٹل امپیریل—۔فوٹو/ بشکریہ دی ہوٹلز ڈاٹ کام
بھارت کے آخری برطانوی وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے 1947 میں قیام پاکستان کے لیے مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور محمد علی جناح کے ساتھ اہم ملاقاتیں نئی دہلی کے لگژری ہوٹل امپیریل میں کیں۔

برطانوی راج کے آخری دور میں کوئینزوے (موجودہ جنپتھ روڈ) پر قائم امپیریل ہوٹل کو شاہانہ طرز پر تعمیر کیا گیا۔

اس ہوٹل کی سفید عمارت تاج محل کی طرح ہے، جو چاندنی میں اور بھی حسین دکھائی دیتی ہے۔

مراکش کا لگژری ہوٹل لامامونیا

مراکش کا لگژری ہوٹل لامامونیا—۔فوٹو/ بشکریہ ٹرپ ایڈوائزر ڈاٹ کام
لامامونیا، برطانیہ کے سب سے مقبول وزیراعظم سرونسٹن چرچل کا پسندیدہ ترین ہوٹل تھا۔

ہوٹل سے اپنی اہلیہ کو خط میں چرچل نے لکھا تھا کہ یہ ایک حیرت انگیز مقام ہے اور انھوں نے اپنی زندگی میں اس سے بہتر کسی ہوٹل میں قیام نہیں کیا۔

دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے منعقدہ کاسابلانکا کانفرنس کے بعد 1943 میں چرچل نے امریکی صدر فرینکلین روز ویلٹ سے بھی اس ہوٹل کے دورے پر اصرار کیا تھا۔

ہانگ کانگ کا مشہور دی پیننسولا ہوٹل

ہانگ کانگ کا مشہور دی پیننسولا ہوٹل—۔فوٹو/ بشکریہ دی پیننسولا
ہانگ کانگ کے مشہور دی پیننسولا ہوٹل کی تیسری منزل وہ مقام ہےجہاں ہانگ کانگ کے برطانوی گورنر، سر مارک ینگ نے 1941 میں کرسمس کے دن جاپانی فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

جاپانی فوجیوں نے گورنر سرمارک ینگ کو تائیوان بھیجنے سے پہلے اس ہوٹل کے کمرہ نمبر 336 میں بند رکھا تھا۔

شنگھائی کا ہوٹل جنجیانگ

شنگھائی کا ہوٹل جنجیانگ—۔فوٹو/ بشکریہ بکنگ ڈاٹ کام
شنگھائی کے ہوٹل جنجیانگ نے چین کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس ہوٹل میں 1972 میں امریکی صدر نکسن نے چینی رہنما کے ساتھ شنگھائی اعلامیے پر دستخط کیے تھے۔ یہ اعلامیہ امریکا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی طرف پہلا قدم قرار دیا جاتا ہے۔

لندن کا کلیئرج ہوٹل

لندن کا کلیئرج ہوٹل—۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا
لندن کا کلیئرج ہوٹل بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہے، ایک گھر سے شروع ہونے والا یہ شاندار ہوٹل 1854 میں پانچ عمارتوں کی شمولیت کے ساتھ سیاسی وسماجی رہنماؤں اور یورپین بادشاہوں کا پسندیدہ مقام بن گیا۔

یونان، ناروے اور یوگوسلاویہ کے بادشاہ اسی ہوٹل میں پناہ گزین ہوئے اور ہوٹل کے سوئٹ 212 کو یوگوسلاوین علاقہ قراردیا گیا۔

بعد میں معروف سیلبرٹیز کیری گرانٹ، آڈرے ییپبرن اور جیکی اوناسس نے بھی اس ہوٹل میں قیام کرکے اس کی تاریخی اہمیت کو بڑھا دیا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ