بریکنگ نیوز

سنگاپور سمٹ پاکستان اور بھارت کے لیے قابل تقلید مثال ہے، شہباز شریف

185750_4407829_updates.jpg

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان سنگاپور سمٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے۔

شہباز شریف نے امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہوں کے درمیان ملاقات کو خوش آمدید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورین جزیرے میں لڑائی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے نہیں رہے ہیں جس کی بناء پر دونوں ایک دوسرے کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی بھی دھمکی دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور شمالی کوریا ایٹمی جنگ کے قریب سے واپس آسکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان اور بھارت کشمیر پر دوبارہ مذاکرات کا آغاز نہ کر سکیں، جہاں کے لوگوں نے ٖغاصبانہ قبضے اور جارحیت کے خلاف ایک عظیم جدوجہد رقم کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان اور بھارت خطے میں امن کے لیے جامع مذاکرات کا آغاز کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کی تاریخی ملاقات، معاہدے پر دستخط

صدر مسلم لیگ ن نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں مستقل امن کے عمل پر تمام توانائیاں صرف کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ پاکستان اور بھارت بھی کشمیر پر بامعنی مذاکرات کا آغاز کریں تاکہ اتنے لمبے عرصہ سے زیر التواء اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جا سکے۔

شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر افغانستان میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان فائر بندی کے معاہدے کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست سمت میں قدم ہے اور مجھے امید ہے کہ اس سے افغانستان میں مستقل امن کی راہ نکلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، ان میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مری میں پہلے مذاکرات کے لیے کلیدی کردار بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلی بار جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئے گی تو خطے میں پائیدار امن اور افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہو گا کیونکہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن کے لیے ناگزیر ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ