بریکنگ نیوز

انسانیت سیاست سے بلند ہوتی ھے

IMG_20180615_174706.jpg

انسانیت سیاست سے بلند ہوتی ھے
تحریر طاہر ملک
محترمہ کلثوم نواز صاحبہ ان دنوں موت اور حیات کی کشمکش میں مبتلا ھیں اللہ تعالیٰ ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور ان کی تکالیف میں کمی کرے سیاست میں کوئی کسی کا حامی ھے اور کوئی مخالف ہر کسی کو کسی بھی سیاسی جماعت کی حمائت اور مخالفت کا حق حاصل ھے مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی سیاست سے ہزاروں اختلافات کئے جا سکتے ہیں لیکن مجھے کل مریم نواز کا اپنی والدہ کی بگڑتی ہوئی صحت کے حوالے سے دعا کی اپیل کے ٹوئیٹ کے جواب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے جوابات پڑھ کر ھمارے معاشرے کی اخلاقی قدروں اور زوال کا اندازہ ہوا۔ کوئی انہیں بد دعا دے رھا ھے تو کوئی ان کی بیماری کو ڈرامہ قرار دے رھا ھے ایک دفعہ سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی نے بلوچ روایات کے متعلق بتایا کہ بلوچ اپنے دشمن سے رزق زندگی اور موت کی دشمنی نہیں کرتے کیونکہ یہ تمام چیزیں اللّٰہ تعالیٰ کے اختیار اور قدرت میں ھوتی ہیں آزادی سے قبل مسلم لیگ اور کانگریس کے مابین شدید سیاسی محاز آرائی اور نظریاتی اختلاف تھا لیکن گاندھی ھمیشہ محمد علی جناح کو قائد اعظم کہہ کر مخاطب کرتے اسی طرح جب قیام پاکستان کے بعد گاندھی کو ایک ھندو انتہا پسند نے قتل کردیا تو پاکستان میں سرکاری سطح پر اس کا سوگ منایا گیا اور سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔ پاکستان میں کچھ سیاسی جماعتوں نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیل کردیا ھے ھماری معاشرتی روایات میں دشمنی بھی اگر کسی مرد سے ہو تو اس کی بیوی بیٹیاں سانجھی تصور کی جاتی ہیں اور ان کو دشمن تصور نہیں کیا جاتا ۔تحریک انصاف کے حامی اکثر اعتراض کرتے ہیں کہ نوازشریف اتنا عرصہ اقتدار میں رھنے کے باوجود کوئی ڈھنگ کا ھسپتال نہ بنا سکے کہ جس میں ان کی اہلیہ کا علاج ہوسکتا یقینا پاکستان میں برسر اقتدار حکومتیں اس ضمن میں مورد الزام ٹھیرائی جاسکتی ہیں اور صحت تعلیم کے حوالے سے ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں لیکن کیا ھم نے یہی سوال کبھی جنرل مشرف سے کیا کہ افواج پاکستان کے زیر انتظام سی ایم ایچ جیسے بہترین ھسپتال ہونے کے باوجود وہ کمردرد کا بہانہ بنا کر بیرون ملک کیوں فرار ہوئے ؟
تحریک انصاف کو اس بات کا کریڈٹ دینا چاھئے کہ انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کی سیاست میں شامل کیا لیکن کیا انہوں نے نوجوانوں کی سیاسی علمی اخلاقی تربیت کی کیا سیاست کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ھے ؟
کیا نئے پاکستان کی زبان شیخ رشید اور عامر لیاقت کی اخلاق سے گری ہوئی گفتگو اور تقاریر پر مبنی ہوگی ؟
اور کیا مسلم لیگ ن کو بھی اپنی جماعت کے راھنما وں رانا ثنا اللہ طلال چوہدری نہال ھاشمی وغیرہ کی مخالفین کے خلاف اخلاقیات سے عاری گٹھیا گفتگو کا نوٹس نہیں لینا چاھئے ؟
طاہر ملک

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ