بریکنگ نیوز

سنجے دت خود پر بننے والی فلم دیکھ کر رو پڑے

186622_45033_updates.jpg

بالی وڈ اداکار سنجے دت اپنی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

سنجے دت بھارتی فلم نگری کے واحد اداکار ہیں جن کی زندگی میں ہی ان پر فلم بنائی جا رہی ہے جس میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ سنیما گھروں کی زینت بن چکی ہے اور پہلے روز ہی فلم نے زبردست بزنس کر کے اپنی کامیابی کی نوید سنا دی ہے۔

سنجے یا رنبیر؟ فلم ‘سنجو’ کے نئے پوسٹر نے سب کو حیران کردیا

سنجو بابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں جہاں کامیڈی، رومانس اور جذباتی مناظر ہیں تو وہیں ان کی زندگی کے کئی پوشیدہ پہلو بھی اجاگر کیے گئے ہیں۔

بالی وڈ اسٹار اپنی ہی زندگی پر بننے والی فلم دیکھ کر جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے ہیں اور فلم کی اسکریننگ کے دوران فلم کے پروڈیوسر کے ساتھ گلے لگ کر رونے لگے۔

فلم ’سنجو‘ کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کبھی بھی سنجے دت سیٹ پر نہیں آئے تھے جس کی وجہ سے ہمیں ڈر تھا کہ اسکریننگ کے دوران انہیں کچھ پسند نا آیا تو ریلیز کے لیے مشکلات ہوں گی۔

سلمان کی ’سنجو‘ میں رنبیر کے کردار پر ڈھکی چھپی تنقید

انہوں نے کہا کہ فلم کی اسکریننگ کے دوران سنجے دت سے ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھا تھا اور بار بار نظریں چُرا کر انہیں دیکھتا رہا کہ کہیں وہ کسی منظر پر ناراض تو نہیں ہیں لیکن وہ فلم کے اختتام پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگے۔

راج کمار ہیرانی کے مطابق سنجے دت فلم کے دوران والدہ اور والد سے متعلق مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہوئے تھے اور فلم کو ہر حوالے سے بہتر قرار دیا۔

یاد رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کے علاوہ پاریش راول، سونم کپور، دیا مرزا اور انوشکا شرما سمیت کئی اداکاروں نے کام کیا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ