بریکنگ نیوز

تحریک انصاف کی ٹکٹوں میں میرٹ کی پامالی

185247_5591144_updates.jpg

تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم میں زیادتیاں
تجزیہ طاہر ملک
یہ ایک تحریک نہیں بلکہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کا المیہ ھے کہ وہ میرٹ کو پامال کرتے ھوئے من پسند اور منظور نظر لوگوں میں ٹکٹ تقسیم کرتے ہیں اس طرح پارٹی ورکرز میں مایوسی پھیل جاتی ھے اور بہت سے کارکن مایوس ھو کر گھر بیٹھ جاتے ھیں گزشتہ کئی سالوں سے پنجاب میں اپوزیشن کرنا اور دھرنے میں اپنے وسائل خرچ کرنا جلوس لے کر جانا اور ہر طرح کی مالی جانی قربانی سے گریز نہ کرنے والے کارکنوں سیاسی راھنماوں کی جگہ چند روز قبل تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے مسلم لیگ کے اراکین اسمبلی کو ان لوگوں کی جگہ پارٹی ٹکٹ جاری کرنا کیا نظریہ اصول اور سیاسی اخلاقیات کے برعکس فیصلہ نہیں ۔حضرت علی کے مطابق بدعنوانی کی تعریف یہ ھے کہ کسی نا اھل شخص کو کسی اھل عہدے پر فائز کیا جائے افسوس کا مقام تو یہ ھے کہ انصاف کے نام پر وجود میں آنے والی جماعت تحریک انصاف اور ملک سے کرپشن ختم کرنے والی جماعت ھی جب اقتدار میں آنے سے پہلے ھی ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی پامالیوں اور کرپشن میں ملوث ھونے کے الزامات کا سامنا کرنے لگ پڑے تو پھر عوام مایوس نہ ھوں تو اور کیا کریں یوں تو پورے پنجاب میں ہر ضلع میں ایسی مثالیں موجود ھیں اور اس سے یہ مراد نہیں کہ تمام پارٹی ٹکٹ غلط جاری کئے گئے ہیں لیکن بہت سے ٹکٹوں پر یقینا عوام کے تحفظات پائے جاتے ہیں ۔ایسا ھی معاملہ کھاریاں میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ نعیم نواز کے ساتھ درپیش ھے راجہ نعیم نواز کے ساتھ تعارف چند سال قبل میرے دوست راجہ فیصل محفوظ نے کروایا راجہ نعیم نواز برطانیہ کے شہری تھے وھاں کاروبار اور آسودہ زندگی کو چھوڑ کر تبدیلی کے خواب آنکھوں میں سجائے پاکستان آئے برطانوی شہریت قربان کی پاکستان میں کاروبار شروع کیا دھرنے کے دوران کھاریاں سے بڑا جلوس لے کر آئے ان کے کاروبار کو بھی پنجاب حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا لیکن ان کے عزم میں کوئی کمی نہ آئی گزشتہ انتخابات میں تقریباً پینتیس ھزار ووٹ لینے والا یہ شخص ٹکٹ سے محروم ٹھہرا ان کے مطابق انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا اور پارلیمانی بورڈ نے بھی اس کی بھرپور سفارش اور توثیق کی بعد ازاں علیم خان نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی اور ٹکٹ کے لئے پچیس لاکھ روپے طلب کئے جو انہوں نے بذریعہ چیک ادا کئے لیکن چند دنوں بعد ٹکٹ تبدیل کردیا گیا ان کے مطابق ان کے ٹکٹ تبدیل کرنے میں علیم خان اور خلائی مخلوق کا اھم کردار ھے علیم خان کا کہنا تھا کہ کچھ نادیدہ قوتیں آپ کو ٹکٹ دینے کہ حق میں نہیں اور میرے ضلع چکوال کی بھی سن لیں قومی اسمبلی کا سردار غلام عباس کے حق میں جاری شدہ ٹکٹ تبدیل کرکے مسلم لیگ ن کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سردار ذوالفقار دلہہ کے حق میں جاری کردیا گیا سردار ذوالفقار دلہہ چکوال کے علیم خان ھیں کیا کسی ایسے شخص کو ٹکٹ جاری کیا جا سکتا ھے جس نے ٹکٹ کے لئے انٹرویو تو کیا درخواست ھی نہ دی ھو اور جو کسی اور سیاسی جماعت کا ٹکٹ ھولڈر ھو ۔کیا اس عمل کو سیاسی بدعنوانی قرار نہیں دیا جاسکتا راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے حاجی امجد محمود کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا گیا جو لینڈ مافیا سے تعلق رکھتے ہیں ان کے خلاف زمینوں پر قبضے اور دھوکہ دھی کے کئی مقدمات ھیں ۔اور تحریک انصاف جس فخر سے علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو اپنی پارٹی کا راھنما ثابت کرکے فخر اور باعث افتخار گردانتی تھی آج وہ لاھور شہر سے ٹکٹ کا حقدار نہ ٹھہرا اور ارب پتی لینڈ مافیا سے تعلق رکھنے والا نیب ایف آئی اے کا ملزم افشور کمپنیوں کا مالک علیم خان پورے پنجاب کے ٹکٹ تقسیم کررھا ھے اور ولید اقبال اپنی خودی میں محو اقبال کے اس شعر کو سینے سے لگائے بیٹھا ھے
تیرا طریق امیری نہیں غریبی ھے
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر
طاہر ملک

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ