بریکنگ نیوز

ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد نواز شریف سے اختلافات بتاؤں گا، چوہدری نثار

186856_351568_updates.jpeg

ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد وہ اپنے اور ان کے اختلافات قوم کے سامنے رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو 6 جولائی بروز جمعہ سنایا جائے گا۔

شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی کو سنایا جائے گا

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار نے کہا، ‘پرسوں فیصلہ ہو جائے، پھر سب کچھ بتاؤں گا’۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ‘اداروں سے تصادم نہ کرنے کے بیان پر میاں صاحب کو دکھ ہوا؟کیا میں نے غلط کہا؟’

انہوں نے کہا کہ ‘ن لیگ میں بہت خوفناک باتیں ہوتی رہیں، میں ردعمل دینا چاہتا تھا، لیکن مجھے اجلاسوں میں بلانا بند کر دیا گیا، اس لیے میرا موقف سامنے نہیں آ سکا’۔

میں نے نہیں نواز شریف نے میرے ساتھ دشمنی کی: چوہدری نثار

انہوں نے گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے ممبئی حملہ کیس سے متعلق متنازع بیان کو بھی ملکی سلامتی کے خلاف قرار دیا۔

سابق وزیر داخلہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ‘ن لیگ کو کون چلا رہا ہے، پارٹی صدر کون ہے،کارکن تذبذب کا شکار ہیں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ایک پارٹی کا صدر کہتا ہے کہ اداروں سے ٹکراؤ پارٹی کا موقف نہیں، اگر یہ پارٹی کا موقف نہیں تو یہ گمنام ترجمان کون ہے؟’

اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس بار 4 حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور انہیں بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

این اے 59 راولپنڈی سے اپنے مدمقابل لیگی امیدوار قمر الاسلام کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ‘اس واقعے کی سب سے پہلے میں نے مذمت کی تھی’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میرے حلقے میں جو بھی آجائے، مجھے اور حلقے کے عوام کو کوئی فرق نہیں پڑے گا’۔

نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار سے راہیں جدا کرلیں

خیال رہے کہ پاناما اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات بڑھے جو اب کافی شدت اختیار کر چکے ہیں اور چوہدری نثار برملا اس بات کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ ان کا اختلاف پارٹی سے نہیں بلکہ نواز شریف سے ہے۔

یہی وجہ ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے بجائے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ