بریکنگ نیوز

فواد چوہدری کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم، یار رِند کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت

186941_5595650_updates.jpg

لاہور/اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ نے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کی این اے 67 جہلم سے نااہلی کا ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جب کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رِند کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے ان کے آبائی حلقے این اے 67 جہلم سے کاغذات مسترد کیے تھے جسے انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور عدالت نے عبوری حکم میں ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرکے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔

فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت

جیونیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی منظور کیے اور ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل نے تمام اثاثے اور غیر ملکی دوروں کا ریکارڈ دیا لیکن پھر بھی انہیں نااہل قرار دیا گیا لہٰذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اپیل منظور کرتے ہوئے ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

یار محمد رِند کو الیکشن لڑنے کی اجازت

تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

دوسری جانب سپریم کورٹ نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رِند کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے جعلی ڈگری اور قتل کےمقدمات کے الزامات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرتےہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا جس کےبعد انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کی جس نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔

یار محمد رِند نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کااعلان کیا تھا اور اب عدالت عظمیٰ نے عبوری حکم میں ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرکے پی ٹی آئی رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ