بریکنگ نیوز

امریکا: 92 سالہ ماں نے کیئر ہوم بھیجنے کی کوشش پر بیٹے کو قتل کردیا

186848_9322684_updates.jpg

میری کوپا کاؤنٹی: امریکی ریاست ایریزونا میں ایک 92 سالہ خاتون نے کیئر ہوم بھیجے جانے کے معاملے پر اپنے 72 سالہ بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ 2 جولائی کو میری کوپا کاؤنٹی کے علاقے فاؤنٹین ہلز میں پیش آیا، جہاں 92 سالہ مسز اینا مے بلیسنگ کے بیٹے (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے انہیں ایک کیئر ہوم میں منتقل کرنے کی کوشش کی، جس کا موقف تھا کہ اس کا اب اپنی والدہ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے لباس کی جیبوں میں 2 پستول چھپائے اور اپنے بیٹے کے بیڈروم میں جاپہنچیں، جہاں بحث کے بعد انہوں نے 1970 میں خریدا گیا ریوالر جیب سے باہر نکالا اور اپنے بیٹے پر فائر کردیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون نے فائرنگ سے قبل اپنے بیٹے سے کہا، ‘تم نے میری زندگی لی، لہذا میں تمہاری زندگی لے رہی ہوں۔’

بعدازاں انہوں نے اپنے بیٹے کی 57 سالہ دوست کو بھی پستول کے نشانے پر رکھ لیا، تاہم اس نے انہیں دھکا دے کر پستول کو دور گرا دیا۔

جس کے بعد خاتون نے اپنا دوسرا پستول نکالا، تاہم ان کے بیٹے کی دوست اس پستول کو بھی دور گرا کر کمرے سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی اور پولیس کو فون کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی گردن اور جبڑے پر گولی کے 2 نشان پائے گئے۔

دوسری جانب مسز بلیسنگ اپنے بیڈروم میں آرام کرسی پر بیٹھی ہوئی ملیں۔

تفتیش کے دوران خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے خود کو بھی مارنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ