بریکنگ نیوز

انسٹاگرام کا نیا ‘سوال جواب’ کا فیچر آزمائشی مراحل میں

186831_8362687_updates-2.jpg

سوشل میڈیا کی مقبول ایپ انسٹاگرام گاہے بگاہے نئے فیچرز پیش کرنے میں مصروف ہے اور رابطے اور کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ صارفین کے لیے دلچسپ فیچرز بھی متعارف کروا رہی ہے، ایسے میں اس کا ’سوال و جواب‘ کا نیا فیچر آزمائشی مراحل میں ہے۔

اس فیچر کی سہولت صارفین کو اسٹوری آپشن میں فراہم کی جائے گی، جس میں کوئی بھی سوال پوسٹ کرکے دوستوں کا جواب معلوم کیا جا سکتا ہے۔

اس فیچر کو کاروباری، تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں کے سروے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا تاکہ کسی بھی حوالے سے دوسروں کی رائے جانی جاسکے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق سوال پوسٹ کرتے ہوئے اسٹوری میں میوزک، پولز اور جفز بھی اَپ لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

سوال پوچھنے کے لیے ٹیکسٹ باکس فیچر—. انسٹاگرام فوٹو
ابتدائی طور پر سوالات کے جوابات صرف ’ہاں‘ یا ’ناں‘ اور کسی ’ایموجی‘ کی شکل میں دیے جا سکیں گے، جس کا ایک باکس نمایاں ہوگا۔

یعنی صارفین کا سوال ایک ٹیکسٹ باکس میں موجود ہوگا جس کے نیچے موجود خانے میں جواب درج کیا جاسکے گا۔

یہ جواب ممکنہ طور پر ڈائریکٹ میسج میں موصول ہوگا یا پھر ہوسکتا ہے کہ اس کے لیے کوئی علیحدہ باکس فراہم کیا جائے، تاہم فی الحال اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

امکان ہے کہ سوال پوچھنے کے لیے ٹیکسٹ باکس فیچر رواں ہفتے ہی تمام صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ