بریکنگ نیوز

حسین لوائی کون ھے آصف زرداری سے کیا تعلق ہے

IMG_20180707_131205.jpg

تحریر عثمان غازی
اخبارات میں خبر لگی کہ آصف زرداری کے دست راست بینکر حسین لوائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے

اور اس خبر کو سنتے ہی نفرت زدہ متعصب ذہن خوشی سے اچھل پڑے، آج کے اکثر رپورٹرز تو واٹس ایپ اسٹوریز کے بادشاہ ہیں، شاید اور اگر جہاں سے حکم تھا، وہاں سے لے کر من وعن خبر چلادی اور تصدیق کی زحمت تک نہ کی کہ حسن لوائی کون ہیں!

دست راست کا مطلب ہوتا ہےکہ کسی فرد کا خاص آدمی جو اس کا ماتحت ہو اور حسین لوائی کا آصف زرداری سے اس نوعیت کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں

پھر حسین لوائی کون ہیں؟

انٹرنیٹ اور اخبارات میں عام دستیاب معلومات کے مطابق یہ وہی حسین لوائی ہیں جو میاں نوازشریف کے خاص میاں منشا کے قریبی ساتھی کہلائے جاتے ہیں، یہ میاں منشا کے مسلم کمرشل بینک کے سی ای او بھی رہے ہیں

پھر یہ سمٹ بینک کے سی ای او بنے جو سابق عارف حبیب بینک ہے، عارف حبیب نے حسین لوائی کے اعزاز میں کراچی میں اسٹیڈیم بھی بنوایا، یہ وہی عارف حبیب ہیں جو شوکت خانم کے بورڈ آف گورنر کے ڈائریکٹر ہیں اور عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کئے جاتے ہیں

جہاں تک بات حسین لوائی کی گرفتاری کی ہے تو انہیں بالکل گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ محض تحقیقات کے لئے بلایا گیا تھا مگر آصف زرداری سے نتھی کرکے نجانے خبر کو کیا سے کیا بنادیا گیا

اچھا اب آتے ہیں کہ کہاں کا روڑا کہاں سے جوڑ کر حسین لوائی کو آصف زرداری کا دست راست بنایا گیا

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت میں حسین لوائی وزیراعظم کے مشیر تھے، سیف الرحمان نے آصف زرداری اور سیٹھ عبدالرزاق کے ہمراہ ان کے خلاف بھی اے آر وائے گولڈ کیس بنوایا ( جو بعد میں جھوٹا ثابت ہوا) کہا گیا کہ حسین لوائی آصف زرداری کے خلاف گواہ بن گئے ہیں مگر یہ بھی میڈیا کی ایسی ہی فیک نیوز تھی جیسی آج حسین لوائی کی گرفتاری اور ان کو آصف زرداری سے نتھی کرنے کے حوالے سے ہے

صرف اس وجہ سے کہ حسین لوائی مشیر تھے اور اسی جھوٹے مقدمے میں ملوث رہے جس میں آصف زرداری کا نام آیا، اس بنیاد پر اگر انہیں آصف زرداری کا دست راست بنایا جارہا ہے تو یہ میاں نواز شریف اور عمران خان کے دست راست کیوں نہیں؟ ان دونوں احباب سے ان کا حالیہ اور قریبی تعلق رہا ہے

بات سادی سی ہے، عوام کو گمراہ کرنے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف جھوٹی خبریں چلائی جاتی ہیں اور سلام ہے پاکستان کی کمرشل لبرل مافیا پر جو نوازشریف کے خلاف ہر خبر کی تحقیق میں جُت جاتی ہے مگر جب آصف زرداری کے خلاف کوئی خبر آئے تو من وعن یقین کرلیتی ہے

اگر آپ گوگل پر سرچ کی زحمت کرلیں تو یہ تمام معلومات بآسانی مل سکتی ہیں

عثمان غازی

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ