بریکنگ نیوز

نواز شریف گرفتار ھوئے تو کیا ھوگا

186823_6790488_updates.jpg

نواز شریف گرفتار ہوئے تو کیا ہوگا۔

تحریر ! عمران اللہ مشعل

6 جولائ جمعہ کی سہ پہر کو آنے والا احتساب عدالت کا فیصلہ سب کے لیے حیران کن نہیں تھا تقریبا سبھی لوگ یہی توقع کر رہے تھے کیونکہ کیس بہت واضح اور نواز شریف اپنی بے گناہی میں وکلا کی زبانی کلامی کے علاوہ کوئ ٹھوس شہادت اور گواہ پیش نہیں کر سکے تھے ۔

جب سپریم کورٹ کے حکم پر جی آئ ٹی بنی تو وہاں سے بھی ہزاروں صفحات کے 10 جلدیں بنے ان میں بھی کوئ ایک کاغذ نواز شریف کے حق میں نہیں تھی۔

صرف یہی نہیں جب سے پانامہ لیکس آئ تو شریف فیملی کے ٹیلی ویژن بیانات میں بہت زیادہ تضاد پایا گیا اور قوم خطاب ہو یا پارلیمنٹ سے خطاب جس میں اپنی ملکیت کا بتاتے رہے جب بات عدالت تک آئ تو وہاں ان سب بیانات کی تردید ہوئ اسلیے کیس واضح ہوگیا تھا اور سوال بھی سادہ تھا زرائع آمدن بتانے جس میں ناکام ہوئے۔

لیکن سب سے بڑی حیرت اور توجہ کی بات یہ تھی اس کیس کی فیصلے کے بعد نواز شریف بھی شائد سوچنے پر مجبور ہونگے انہیں تو کہا گیا تھا آپ کا ایک حکم پے ایسا ردعمل آئے گا جو ججز اپنے فیصلے واپس لینے اور معافی مانگنے پر مجبور ہونگے جس کی ایک جھلک سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد جی ٹی روڈ پے ریلی کی شکل میں ہوئ تاہم وہاں بھی ناکامی کا سامنا ہوا۔

اب جب فیصلہ آیا تو فیصلے خلاف احتجاج کرنے والوں سے کئ گنا زیادہ تعداد خوشی منانے والوں کی تھی اور احتجاج کرنے والے آٹے میں نمک کے برابر بھی نہ تھے اور توقعات سے بھی بہت کم لوگ تھے۔

وہ لوگ جو نواز کو غلط مشورے دے رہے تھے جس کا خمیازہ آج نواز شریف بھگت رہا ہے جو کہتے تھے لوہے کی چنے چبوائینگے، زمین تنگ کرینگے اور آسمان زمین ایک کرینگے لیکن احتساب عدالت کا فیصلہ آیا تو صرف سوشل میڈیا پے کچھ بیانات تک اکتفا کیا گیا جبکہ خود پارٹی کے صدر اور نواز شریف کے بھائ شہباز شریف صاحب نے بھی وہ ردعمل نہیں دیکھایا جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی۔

اب اس صورتحال میں نواز شریف کا وہ بیانہ جس میں انہوں نے کامیابی سے اسٹیبلشمنٹ کو اپنے کیس سے جوڑا تھا وہ اپنی موت آپ مر گئ سب باتوں، دعوؤں اور نعروں کا ہوا نکل گیا۔

اب سب سے بڑا سوال یہ ہے گرفتاری کے بعد کیا ہوگا؟

جہاں تک احتساب عدالت کی سزا کی بات ہے تو دس سال قید بامشقت ہے اور مریم نواز کو سات سال قید بامشقت ہے اب نواز شریف کے لیے بہت مشکل صورتحال ہے وہ آسانی سے گرفتاری دینے کا فیصلہ نہیں کر پا رہے کیونکہ اپنوں کی ردعمل وہ دیکھ چکا ہے اور اگلی حکومت بھی انکی نہیں آنی والی ہے اور نہ ہی اس بار کوئ مفاہمت ہوگی کیونکہ مفاہمت ہمیشہ طاقتور قوتوں کے درمیان ہوتی ہے لیکن اب نواز کی وہ طاقت بھی نہیں رہی اور اگلی متوقع تحریک انصاف کی حکومت میں بھی انہیں کسی قسم کی ریلیف ملنے کی امید نہیں ہے کیونکہ تحریک انصاف کی منشور ہی نواز شریف کا کرپشن تھی۔

قید کے ساتھ جرمانے کی بھی سزا ہے اب اگر ممکنات دیکھیے تو یہ صورتحال ہوسکتی ہے۔

نواز شریف اگر گرفتاری دیتے ہے تو ٹھیک ایک دو دن کے بعد انہیں کوئ بڑی بیماری تشخیص ہوگی اور جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں وہ آرام سے ایک مہینہ گزارے گا اسی دوران جرمانے کی رقم ادا کرینگے اور علاج کے لیے بیرون ملک جائینگے وہاں سے واپسی کا پتہ نہیں ہوگا کب آئینگے؟۔

جبکہ دوسری جانب لندن فلیٹس کا مقدمہ مبینہ طور پے لندن میں بھی ہوسکتا ہے اور وہاں قطری خطوط نہیں چلے گا اس لیے وہ بھی ضبط ہونگے اگر وہاں اپنے حق میں کوئ ثبوت دینگے تو کرپشن ثابت ہوگی جو ابھی تک انکاری ہے۔

اور سب سے اہم اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر اس کیس میں ضمانت بھی ہوتی ہے تو آگے مزید دو ریفرنسز کا فیصلہ آنا باقی ہے وہاں سے بھی متوقع سزا یہی ہوگا پھر ضمانت بھی مشکل ہوگا اگر شریف فیملی تاخیری حربے استعمال نہیں کرتی اور تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ ہونے دیتی تو آج ضمانت بھی ایک ساتھ ہوتا اب ایک کیس بھی ضمانت بھی ہوجائے تو بھی دوسری دو کیسز کی تلوار سر پے لٹکے گی ضمانت ہونے کی صورت میں بھی اسے عام عوام مفاہمت سمجھی گی جس سے نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو اور دیگر بیانیوں کا جنازہ نکلے گا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ