بریکنگ نیوز

مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدر کے حلقوں سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی روکنے کی ہدایت، ذرائع

images.jpg

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سزا کے بعد نااہل قرار دیئے جانے والی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے حلقوں سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی روکنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ مریم نواز این اے 127 (لاہور) اور کیپٹن (ر) صفدر این اے 14 (مانسہرہ) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ این اے 127 اور این اے 14 کے بیلٹ پیپرز تاحکم ثانی نہ چھاپے جائیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد مریم اور کیپٹن (ر) صفدر الیکشن نہیں لڑسکیں گے

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست سے بھی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکے نام نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں حلقوں کے بیلٹ پیپرز عدالتی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد چھپوائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے حلقوں کے 30 فیصد سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 20 جولائی تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل یکم جولائی سے شروع ہوا تھا۔

ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف کو 11، مریم کو 8 اور محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا

متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی نااہلی کے بعد این اے 127 سے پرویز ملک کے صاحبزادے علی پرویز کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبائی حلقے پی پی 173 سے عرفان شفیع کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، مریم نواز ان دونوں حلقوں سے الیکشن لڑرہی تھیں۔

علی پرویز ملک اور عرفان شفیع کھوکھر انتخابی نشان شیر الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کودرخواست دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔

دوسری جانب عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔

سزا کے ساتھ ہی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر انتخابات کے لیے بھی نااہل ہوگئے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس سے قبل ہی عدالت تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ