بریکنگ نیوز

مریم نواز نے جمعہ 13 جولائی کو والد کے ساتھ وطن واپسی کا اعلان کردیا

187051_6850188_updates.jpg

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعہ 13 جولائی کو والد کے ساتھ وطن واپسی کا اعلان کردیا اور کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ مفروضوں پر مبنی اور مضحکہ خیز ہے، کرپشن اور منی لانڈرنگ سے بری کرنے کے باوجود سزا دی گئی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’ریڈ وارنٹس کو اپنے پاس رکھیں، ان کو ڈکٹیٹرز کے لیے سنبھال رکھیں‘۔

مریم نواز نے کہا کہ ’پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس آئیں گے‘۔

مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس پر احتساب عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’فیصلے میں لکھا ہے کہ نوازشریف نے کوئی کرپشن نہیں کی، فیصلے میں لکھا ہے کہ کرپشن کا ثبوت نہیں ملا مگر اس کے باوجود بھی سزا دی گئی‘۔

مریم نواز نے کہا کہ ’نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، کرپشن، منی لانڈرنگ کے الزامات سے نوازشریف کو بری کردیا گیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کا احتساب مشرف دور میں بھی ہوا، پرویز مشرف بھی نواز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکا، پورا فیصلہ مفروضات پردیا گیا‘۔

نواز شریف اور مریم لندن سے لاہور پہنچیں گی، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف 13 جولائی کو لندن سے لاہور پہنچیں گے۔

شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز ایئرپورٹ پر پارٹی کے قائد کے استقبال کی تیاریوں کے انچارج ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر مشاورت جاری ہے، مریم نواز
قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا تھا کہ عدالتی فیصلے کا وکلاء جائزہ لے رہے ہیں اور ہم 10 دن سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے۔

ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف کو 11، مریم کو 8 اور محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا

مریم نواز نے یہ بھی کہا تھا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر مشاورت جاری ہے اور وکلاء قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھا ہے برطانیہ سے معاونت لینے کا کہا گیا ہے، اس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا کیونکہ برطانوی ادارے پہلے ہی پاکستانی اداروں کوکہہ چکے ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف ڈیو پراسس اپنایا جائے گا، وطن واپسی کے لیے وکیلوں کے بتائے گئے دس دن سے پہلے ہی وطن لوٹ جائيں گے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے ملزمان کو اپیلیں دائر کرنے کےلیے 10 روز دیئے ہیں۔

نواز شریف کا اہلیہ کلثوم نواز کے ہوش میں آتے ہی پاکستان واپسی کا اعلان

نوازشریف نے عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور لندن میں زیر علاج اہلیہ کےہوش میں آنے کےبعد وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔

جب کہ نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کےلیے ان کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ