بریکنگ نیوز

بارش ہوئی تو شہباز شریف کا پیرس دھل گیا اور نیچے سے لاہور نکلا، عمران خان

186794_1956929_updates-1.jpg

کوہاٹ: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا میں لاہور کو پیرس بنادوں گا لیکن جب بارش ہوئی تو پیرس دھل گیا اور نیچے سے لاہور نکلا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ’مولانا فضل الرحمان کے لیے اقتدار سے باہر رہنا ایسا ہی ہے جیسے پانی سے باہر مچھلی‘۔

کوہاٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ایک قوم خوشحال کیسے ہوتی ہے اور تباہ کیسے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے، دوسرا مسئلہ ہر دوسرے دن مہنگائی کا بڑھنا ہے، جیسے جیسے مہنگائی ہوتی ہے، غربت بڑھ جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جو خوبصورتی ہے وہ سوئٹزرلینڈ میں بھی نہیں، اگر صحیح طرح اس زمین کو استعمال کریں تو دنیا کو اناج بھیج سکتے ہیں، ہمیں اللہ نے پاکستان میں زرخیز زمین دی، کوئلہ، سونا، تانبا، گیس اور مختلف معدنیات یہاں ہیں، ہم ہر چیز پاکستان میں اُگا سکتے ہیں لیکن ان سارے وسائل کے باوجود ملک کی آدھی آبادی غربت کی لکیر کے قریب ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اگر بچے کو تعلیم ہی نہیں دیتے تو وہ کیسے اپنوں کا خیال رکھے گا، گندا پانی پینے کی وجہ سے ہر سال ڈیڑھ سے 2 لاکھ بچے مرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں کوئی چور پر پکڑا جائے تو اسے 40 گاڑیوں کا پروٹوکول نہیں ملتا، سوئٹزرلینڈ کے سرکاری اسکولوں کے بچے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 10 سال میں دونوں پارٹیوں نے ملک کو لوٹا، آج بچہ بچہ مقروض ہوگیا ہے،35 ہزار روپے ہر پاکستانی پر قرضہ تھا، آج ایک لاکھ 60 ہزار روپے قرضہ ہے، یہ پیسا کدھر گیا، 22 سال پہلے میں نے کہا تھا کہ کرپشن سب سے بڑا مسئلہ ہے، کرپشن قوم کو مقروض کردیتی ہے، ادارے تباہ کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب رہنما کرپشن کرتا ہے تو وہ باقیوں کو بھی نہیں روک سکتا، میں سب سے پہلے کرپشن ختم کروں گا، ملک میں ادارے مضبوط کروں گا، میں انہی پاکستانیوں سے پیسا اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، ایف بی آر کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کوسوئٹرزلینڈ تو نہیں بناؤں گا البتہ ادارے سوئٹرزلینڈ جیسے ضرور بناؤں گا، جب ادارے غیرسیاسی ہوتے ہیں تو قوم ترقی کرتی ہے، ہماری حکومت آئی تو گورنر ہاؤسزعوام کے لیےہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ’ایک سال میں 8 ہزارارب ٹیکس اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، 8 ہزارارب ٹیکس اکٹھا کرنا مشکل کام نہیں، 8 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا تو قرضوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے قانون کی بالادستی لانا ہوگی، عمران خان
قبل ازیں اسلام آباد میں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کیلئے قانون کی بالادستی لانا ہوگی، اس کا مطلب کمزور اور طاقتور سب برابر ہیں، ملک کو دلدل سے نکلانے کیلئے اسلامی اصول اپنانا ہوں گے ، (ن) لیگ کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کیا آپ نے اللہ کو جواب نہیں دینا؟ سب کو پتا تھا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اللہ نے جتنے موقعے دیئے شاید کسی اور کو ملے ہوں، کل احتساب عدالت نے ایک طاقتور کو سزا سنائی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طاقتور کو سزا ملی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ بچوں کے نام پر دنیا کے مہنگے ترین فلیٹس خریدے گئے اور پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہ کسی ملک کا زوال ہے کہ اس کی اخلاقیات ختم ہوجائیں، اچھے اور برے کی تمیز ختم ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

عمران خان نے ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی سے متعلق راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ