بریکنگ نیوز

کیپٹن (ر) صفدر نیب کو گرفتاری دینے راولپنڈی پہنچ گئے

187081_2956963_updates.jpg

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر قومی احتساب بیورو (نیب) کو گرفتاری دینے راولپنڈی میں (ن) لیگ کی ریلی میں پہنچ گئے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے آڈیو بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ آج نیب کو اپنی گرفتاری دے دیں گے تاہم انہوں نے اپنا مقام خفیہ رکھا اور اب وہ راولپنڈی میں (ن) لیگ کی ریلی میں پہنچ گئے۔

ریلی میں چوہدری تنویر، ملک ابرار، شکیل اعوان اور دیگر مقامی پارٹی رہنما موجود ہیں اور کیپٹن (ر) صفدر ریلی کی قیادت کر رہے ہیں جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہورہی ہے۔

(ن) لیگی رہنماؤں کی ریلی لیاقت روڈ سے راجا بازار کی جانب گامزن ہے۔

اس سے قبل اپنے آڈیو بیان میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جہاں سے پارٹی نے فیصلہ کیا میں اس شہر سے گرفتاری دینے جارہا ہوں تاہم انہوں نے اپنے مقام سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سردار محمد یوسف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور (ن) لیگ ہزارہ ڈویژن سے کلین سوئپ کرے گی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا جب کہ اسی ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال اور مریم نواز کو 7 سال قید کا حکم دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ