بریکنگ نیوز

ٹرائنگولر سیریز فائنل: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

187077_5453809_updates.jpg

ہرارے: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے فائنل معرکے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں جاری میچ میں کینگروز کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فنچ الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز آرکی شارٹ 76، کپتان ایرون فنچ 47 اور ٹریوس ہیڈ 19 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ 4 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے 3، شاداب خان 2، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گرین شرٹس کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کا فائدہ کینگروز بلے بازوں نے بھرپور انداز سے اٹھایا، اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے 3 کیچز چھوڑے گئے۔

اوپننگ بلے باز ایرون فنچ اور آرکی شارٹ نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف زبردست اسٹروکس کھیلے اور دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 95 رنز جوڑے اور اس دوران ایرون فنچ کا کیچ شعیب ملک اور آرکی شارٹ کا ایک کیچ آصف علی نے چھوڑا۔

ایرون فنچ 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں شاداب خان نے میدان بدر کیا۔

آسٹرلیا کیخلاف فائنل میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان ڈیبیو کریں گے

سہ فریقی سیریز میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جس میں ایک میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان کے نام رہا۔

ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کے لیے گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس کی اور کینگروز کے خلاف ٹیم میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔

سہ فریقی سیریز میں اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور حارث سہیل کی ناکامی کے بعد ہیڈکوچ مکی آرتھر نے چار سدہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ اوپنر صاحبزادہ فرحان پر انحصار کیا ہے جو پاکستان سپر لیگ کے 5 میچوں میں 91 رنز بنا پائے تھے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ