بریکنگ نیوز

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی، فی لیٹر 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب

Petrol-diesel-prices-hiked.jpeg

اسلام آباد: نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیل ٹیکس میں کمی کردی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 95 روپے 24 پیسے میں دستیاب ہے۔

نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں کٹوتی کا اعلان کیا جس کے بعد پیٹرول سمیت دیگر مصنوعات کی نئی قیمتوں پر اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا۔

سیلز ٹیکس میں کمی کے بعد پیٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 95 روپے 24 پیسے کا ہو گیا جب کہ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے کم ہو کر 112 روپے 94 پیسے کا ہوگیا۔

اسی طرح مٹی کے تیل میں فی لیٹر 3 روپے 74 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 83 روپے 96 پیسے میں دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ نگران حکومت نے 30 جون کو جولائی کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارش سے زیادہ اضافہ کردیا تھا۔

نگران حکومت کا عوام پر پیٹرول بم: پیٹرول 7 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 14 روپے مہنگا

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظرثانی کے لیے اتوار تک کا وقت دیا تھا اور قیمتوں اور ٹیکسوں کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

نگران وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ موٹر سپرٹ اور کیروسین آئل پر ٹیکس کی شرح 17 سے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 31 سے 24 فیصد، لائٹ ڈیزل کی سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے 9 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ

وزیر توانائی علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت عوامی مشکلات سے مکمل آگاہ ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے معاشی پہیہ تیزی سے چلے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوائی گئی جس میں پیٹرول 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم نگران حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اضافہ کردیا تھا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ