بریکنگ نیوز

نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور سے براہ راست اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

187139_5699122_updates.jpg

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور سے براہ راست اڈیالہ جیل منتقل کرنے فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈی جی نیب لاہور ریٹائرڈ میجر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل منتقل

ڈی جی نیب لاہور نے خط میں درخواست کی ہے کہ احتساب عدالت کے جج کو بھی انتظامی طور پر جیل بلایا جائے، نواز شریف اور مریم نواز کی آمد پر لاہور میں ریلی نکالی جائے گی، ریلی کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری میں رکاوٹیں ڈالیں جائیں گی اور ریلی کے باعث لاہور میں نقص امن کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ ہی سے گرفتار کیا جائے اور چیئرمین نیب ہیلی کاپٹر کے حصول کے لیے وزارت داخلہ و وزارت دفاع سے رابطہ کریں گے۔

ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف کو 11، مریم کو 8 اور محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا

خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک برس قید کی جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

اس سلسلے میں محمد صفدر کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے تاہم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی لندن میں موجودگی کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

مریم نواز نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ جمعہ 13 جولائی کو لاہور واپس آئیں گی جس کے بعد نیب نے ان دونوں کو ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ