بریکنگ نیوز

الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، کسی اور کا کام نہیں: نواز

187188_4490684_updates.jpg

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو کچھ آج ہو رہا ہے، اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں اور اس جنگ میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو سیلوٹ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ آج ہورہا ہے، اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن تمام انتظامات اپنے ہاتھ میں لے۔

نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل، ذرائع

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کامینڈیٹ ہے کسی اور کا کام نہیں، الیکشن میں کسی اور ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، کسی پارٹی کے خلاف کچھ کیا جارہا ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے بندے توڑ کر عمران خان کی پارٹی سے جوڑا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) اور قوم کسی طور پر بھی ان چیزوں کو قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کون سا کوئی گناہ کیا ہے؟ پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے اور ہم محب وطن لوگ ہیں، مجھ سے بڑا محب وطن اور کون ہوسکتا ہے؟ میرے اندر پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان کو بنایا اور آج اسی پارٹی کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کی بیماری کے باعث لندن میں مقیم ہیں لیکن احتساب عدالت سے سزا کے بعد انہوں نے 13 جولائی کو بیٹی کے ہمراہ واپسی کا اعلان کررکھا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ