بریکنگ نیوز

ڈیرہ غازی خان میں تبدیلی کی لہر

c5fc62f2-79ab-483b-90af-a816b30d95ea.jpg

محترمہ زر تاج گل کا تعارف، سرداروں کی انتخابی تاریخ اور عوام کے راج کی کہانی
مڈل کلاس لڑکی نے نامور قبائلی سرداروں کو شکست دے دی۔
بااثر سرداروں کی عوام پر سرداری ختم۔ عوام نے پسماندگی ، غربت ، تکبر، فحاشی ، قبضہ گیری ، تھانہ کچہری کی سیاست کو رد کر دیا۔
عوام کی خدمت کرنے والے سیاست دان ہی میدان میں رہ پائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی ایک مڈل کلاس کی سیاسی ورکرمحترمہ زرتاج گل نے لغاری اور کھوسہ قبائل کے چیف سرداروں کے سردارفرزندگان کو جنرل الیکشن 2018میں اُنہی کے گھر میں ہارا دیا ہے۔ سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خا ن لغاری مرحوم کے فرزند سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کو 25361ووٹوں سے اور سابق گورنر پنجاب سردار ذولفقار علی خان کھوسہ کے فرزند سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ کو 48229ووٹوں کی برتری سے شکست دی ہے۔یہ انتخابی معرکہ این اے 191پر لڑا گیا تھا جوکہ شہر کی قدیمی سیٹ ہے اور اِس حلقہ میں قبائلی علاقہ جات کے ووٹر ز بھی شامل ہیں۔ نہ صرف شہری بلکہ قبائلی عوام نے بھی اپنے سرداروں کو رد کر دیا۔
تاریخی تناظر میں 1977 کے الیکشن میں یہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 125ڈیرہ غازی خان 2کہلاتا تھا اور اِس سیٹ سے سردار فاروق احمد خان لغاری جیتے تھے۔ 1985میں اِس سیٹ پر سردار مقصود احمد خان لغاری جیتے۔ 1988کے الیکشن میں اِس حلقہ کو این اے 133 بنا دیا گیا۔ 1988اور 1990کے الیکشن میں بھی سردار فاروق احمد خان لغاری پھرجیتے۔ 1993کے الیکشن میں اِس سیٹ پر سردار منصور احمد خان لغاری جیتے۔ 1997میں سردار محمد جعفر خان لغاری اِس سیٹ پر جتیے۔ 2002کے الیکشن میں یہ حلقہ این اے 172بنا دیا گیا۔ ایک دفعہ پھر 2002اور 2008کے الیکشن میں سردار فاروق احمد خان لغاری اِس سیٹ پر جیتے۔ مگر 20اکتوبر 2010کو سردار فاروق احمد خان لغاری کی وفات پر یہ سیٹ خالی ہوگئی ۔ انہیں دل کا عارضہ لاحق تھا اور وہ سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔ اِسی سیٹ پر مارچ2011پر ضمنی الیکشن ہوا تو سردار اویس خان لغاری باپ کی وفات کی بناپر خالی ہونے والی سیٹ پر کامیاب ہوگئے۔
الیکشن 2013میں پہلی بار لغار ی خاندان سے یہ سیٹ حافظ عبدالکریم نے چھین لی۔ اُنہوں نے اپنے مد مقابل دو لغاری سرداروں ، سردار جمال خان لغاری اور سردار مقصود احمد خان لغاری کو شکست سے دوچارکیا۔ اِسی الیکشن میں محترمہ زرتاج گل دوسری پوزیشن پر تھیں۔ یوں محترمہ کے ووٹ بھی دونوں لغاری سرداروں سے اُس وقت بھی زیادہ تھے۔
نئی حلقہ بندیوں کے بعد اِس سیٹ کو موجودہ الیکشن میں این اے 191بنا دیا ۔ محترمہ زرتاج گل نے حالیہ الیکشن میں 79932ووٹ حاصل کرکے علاقہ کی سیاست کا رُخ سردار وں کی چوکھٹ سے عوام کی جانب بدل دیا ہے۔ معاشی طور پر وہ سرداروں کے مقابلے مستحکم بھی نہیں ہے اور نہ ہی شکل و شباہت میں سیاست دان( روایتی خوف ناک سیاست دان) نظر آتی ہے۔بلکہ عام زندگی کی ایک موڈ گرل (خوش لباس و خوش مزاج) لڑکی نظر آتی ہے۔ اُس نے عوام میں رہ کر شہرت پائی ہے۔ جوکہ آج اُس کی کامیابی ہے۔
36سالہ محترمہ زرتاج گل خبیر پختونخواہ کے وزیرستان کے وزیر قبیلہ کی بیٹی ہے۔ اُن کے والد اپنے علاقے کے پہلے گزئیڈ آفیسر چیف انجینئر واپڈا رہے ہیں۔ مڈل تک تعلیم ڈیرہ غازیخان ، بنوں او رٹانک کے سکولوں سے حاصل کی۔ پھر والدین کے ہمراہ لاہورمنتقل ہو گئیں۔ ثانوی تعلیم کوئین میری کالج لاہور سے حاصل کرنے کے بعد نیشن کالج آف آرٹس سے ٹیکسٹائل ڈائیزننگ میں گریجویشن کی۔ 2005میں انصاف سٹوڈئنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کیا۔ قائدانہ صلاحیتوں کی بناپر انہیں یوتھ صدر انصاف سٹوڈئنٹس فیڈریشن وزیرستان بنا دیا گیا۔2010میںڈیرہ غازیخان کے فرزند اخوند ہمایوں رضا سے شادی کے بعد ڈیرہ غازیخان منتقل ہوگئیں تو پاکستان تحریک انصاف کے ایک ورکر کی حیثیت سے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پی آٹی آئی کی آبیاری کی۔ پہلا الیکشن ایم این اے کی سیٹ پر 2013میں لڑا ۔ شکست کے باوجود سرداری نظام کے مضبوط قلعے میں شگاف ڈالا دیا۔وہی شگاف حالیہ الیکشن میںسرداری نظام کے قلعے کو مسما ر کر گیا ہے۔ محترمہ اور اُن کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کی جو آبیاری آٹھ سال قبل شہر میں شروع کی تھی اُسی کے نتیجہ کی بناپر پاکستان تحریک انصاف ضلع بھر میں کلین سوئپ کر گئی ہے اور تکبر کے بڑ ے بڑے برج اُلٹ گئے ہیں۔ آج وہ پاکستان تحریک انصاف کی ایک نامور سیاسی ورکر، ایم این اے اور کور کمیٹی کی ممبر ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ