بریکنگ نیوز

بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں مبینہ مقابلے میں مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

188289_4529988_updates-1.jpg

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مبینہ مقابلے میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں نوجوانوں کو شوپیاں کے گاؤں کلورا میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔

دوسری جانب بھارت مخالف مظاہرے کے دوران فورسز سے جھڑپ میں 20 کشمیری شہری زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ اسپتال ذرائع کے مطابق 20 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا، جن میں سے 5 کو خصوصی طبی امداد کے لیے سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی فوج کے مظالم: گزشتہ ماہ 21 کشمیری شہید کردیئے

اسپتال ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک کو کندھے پر گولی لگی جبکہ دیگر 4 پیلٹ گن کا نشانہ بنے۔

قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں موبائل فون سروس بھی بند کر رکھی ہے۔

گزشتہ روز بھی ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو محاصرے کے دوران شہید کردیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 کو زخمی کیا، جن پر پیلٹ،گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ بھی کیا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ