بریکنگ نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا ٹی وی چینل لانے کی تیاریاں شروع کردیں

188504_34225_updates.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا کرکٹ ٹی وی چینل لانے کرنے کے لیے ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ چینل کے لائسنس کے لیے ہم نے پیمرا میں درخواست دے دی ہے اور ابتدائی تیاری مکمل کر لی ہے۔ پاکستان دنیا کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والا ملک ہوگا جس کا اپنا ٹی وی چینل ہوگا اس چینل پر کرکٹ میچوں کے علاوہ ٹاک شوز بھی دکھائے جائیں گے اور بورڈ اپنے امیج کو بہتر بنانے کے لیے مختلف دستاویزی پروگرام بھی نشر کرے گا۔

بدھ کو مقامی ہوٹل میں جیو نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ چینل شروع کرنے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ سال میں 800 منٹ (80دن) کی لائیو کرکٹ دکھانے کے لیے اوپن ٹینڈر کے ذریعے ایئر ٹائم بھی خرید رہا ہے۔ جس چینل سے ایئر ٹائم خریدنے کی ڈیل ہوگی اس چینل پر پی سی بی انٹرنیشنل کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے میچ براہ راست دکھائے گا۔میچز کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے لیے پروڈکشن حقوق کے لیے علیحدہ معاہدہ کیا جائے گا۔

کم سے کم بولی دینے والے چینل سے پی سی بی5 سال کیلئے معاہدہ کرے گا جبکہ پی سی بی کا چینل آنے میں تقریباً ایک سال سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ایئر ٹائم خریدنے کے لیے ہم نے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں اور کوئی بھی پاکستانی چینل اشتہار کو دیکھ کر پی سی بی کو اپنا ایئر ٹائم فروخت کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2006 میں شہریار خان نے بھی پی سی بی چینل شروع کرنے کے لیے ابتدائی تیاریاں کیں تھیں لیکن کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ اس منصوبے کی تکمیل نہیں کرسکا تھا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے اسٹوڈیوز بنائے گا، چینل کے لیے پروفیشنل لوگوں کی ٹیم بنائے گا جبکہ ایئر ٹائم خرید کر ہم اپنی کرکٹ کو دنیا بھر میں دکھائیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے میچ ایک سے زائد جگہوں پر دکھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو عام لوگوں کو دکھائیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں اس سال ہم نے بہت زیادہ پیسہ لگایا ہے۔ ٹیموں اور کھلاڑیوں کی انعامی رقوم میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے، اپنی اس پروڈکٹ کو گھر گھر پہنچانے کے لیے منفرد کوشش کررہے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ