بریکنگ نیوز

نوازشریف، مریم، کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنیوالا بنچ تبدیل

188581_9139697_updates-1.jpg

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تبدیل ہوگیا۔

واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ شریف خاندان کے افراد کی اپیلوں پر سماعت کر رہا تھا۔

ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف کو 11، مریم کو 8 اور محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا

تاہم جسٹس عامر فاروق موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے۔

جس کے بعد رجسٹرار آفس نے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔

اب نیا بینچ نواز شریف و دیگر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

اس سے قبل ان درخواستوں پر سماعت کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی بھی رخصت پر چلے گئے تھے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور جرمانے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

نواز،مریم، صفدرکی سزا کیخلاف اپیل:لاہور ہائیکورٹ بینچ سربراہ کی کیس سننےسے معذرت

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف درخواست گزار ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کی گئی تھی، جس کی سماعت کے لیے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

تاہم 8 اگست کو لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی تھی، جس کے باعث بنچ ٹوٹ گیا تھا، جو ابھی تک دوبارہ تشکیل نہیں دیا گیا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ