بریکنگ نیوز

عثمان بزدار کی تعیناتی کیسے ھوئی ؟

188915_3818578_updates.jpg

سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ کے لئے کیسے نامزد ھوئے ۔
تحریر طاہر ملک
عثمان بزدار تونسہ شریف سے تعلق رکھتے ہیں ان کے والد پرانے پارلیمنٹرین ہیں وہ جنرل ضیاء الحق دور میں مجلس شوریٰ کے رکن نامزد ھوئے ۔اس کے بعد مختلف سیاسی اور غیر سیاسی ادوار میں رکن اسمبلی منتخب ھوتے رھے ۔عثمان بزدار جنرل مشرف دور میں تونسہ تحصیل کے تحصیل ناظم رھے ۔خواجہ شیراز محمود تونسہ شریف کی روحانی شخصیت ہیں اس دفعہ عثمان بزدار ان کے پینل پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے ۔وہ چند ماہ پہلے مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ۔ ان کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے فیصلے میں ان کے کزن اور برادر نسبتی تیمور بزدار کا اھم کردار تھا ۔تیمور بزدار ان دنوں ڈی پی او لودھراں تھے اسی پوسٹنگ کے دوران جلد ھی وہ تحریک انصاف کے راھنما جہانگیر ترین کی نظروں میں مقام بنا گئے ۔ انتخابات کے بعد جب حکومت سازی کا مرحلہ درپیش آیا تو شاہ محمود قریشی جو صوبائی نشست پر شکست کھا گئے انہیں وفاقی سطح پر حکومت سازی اور دوسری جماعتوں سے رابطے کے لئے شریک کیا گیا ۔جبکہ جہانگیر ترین کو پنجاب میں حکومت سازی اور جوڑ توڑ کا ٹاسک دیا گیا ۔ جہانگیر ترین کے قریب سمجھے جانے والے علیم خان اپنے اوپر الزامات لگنے اور نیب میں طلب کئے جانے کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ سے آؤٹ ھو چکے تھے جبکہ دیگر امیدواران چکوال سے راجہ یاسر سرفراز اور لاھور سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے ناموں پر غور تو کیا گیا لیکن چند وجوہات کی بنا پر ڈراپ کردیا گیا ۔ جب اس بات پر اجماع ھوگیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جنوبی پنجاب سے ھوگا تو پھر جہانگیر ترین کی نظر انتخاب تیمور بزدار کے برادر نسبتی عثمان بزدار پر جا ٹھہری ۔یاد رھے کہ تحریک انصاف کو پنجاب میں شمالی پنجاب کی نسبت جنوبی پنجاب میں زیادہ نشستیں حاصل ھوئیں ۔اور یہ فیصلہ جنوبی پنجاب کے احساس محرومی کے لئے اھم قدم بھی ثابت ھو سکتا ھے ۔لیکن آنے والے دنوں میں یہ ثابت ھوگا کہ عثمان بزدار اپنے فیصلوں میں کس قدر آزاد ہیں اور کیا وہ محض جہانگیر ترین کے نمائندے کی طرح پنجاب حکومت چلائیں گے اور کہیں پنجاب میں غلام حیدر وائیں ماڈل دوبارہ تو نہیں آگیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب وائیں تھے لیکن اصل اختیار شہباز شریف کے پاس تھے ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ