بریکنگ نیوز

چین کی ریاستی ملکیتی انٹر پرائسیز اعلی کوالٹی ڈیویلپمنٹ کی جانب گامزن

china-economy_wide-59a4aa2a91c279a193c37ca3fdd265ad9811d98f.jpg

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)؛۔ مرکزی چین کی ریاستی ملکیتی انٹر پرائسز ریونیو معیار اور منافع کے حوالے سے کارکردگی کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں اور بیشتر ریاستی ملکیتی انٹر پرائسز منافعریونیو اور کوالٹی معیار کو تیزی سے بہتر بنا رہے ہیں،
رواں سال 2018کی پہلی ششماہی میں چین کی ریاستی ملکیتی انٹر پرائسیز کی جانب سے مجموعی طور پر 13.4ٹریلین یوآن رجسٹر کیا گیا جس پر مجموعی منافع کی شرح887بلین یوآن ریکارڈ کی گئی ہے جو سالانہ کی بنیاد پر 23فیصد کی شرح سے اجافہ ریکارڈ کی گیا ہے۔ جون میں مہینے میں ریکارڈ منافع ریکارڈ کیا گیا جس کی مالیت 201بلین ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چھبیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب چین کا قومی معیشت کی گروتھ کے حوالے سے اضافہ ہائی سپیڈ سے میڈئم اور ہائی اسپیڈ کے مابین ریکارڈ کیا گیا ہے اور ان متعلقہ ریاستی انٹر ُرئسز نے قومی معیشت کی شرح میں اضافے کے حوالے سے ایک با اعتماد کردار ادا کیا ہے۔اور بہتر کارکردگی اور ترقی کا یہ سفر اصلاحات ، متبادل زرائع اور موثر میکنزیم کی بدولت یقینی بنایا گیا ہے۔
حالیہ چند سالوں میں مرکزی چین کی ریاستی ملکیتی انٹر پرائسز نےایک موثر رہنمائی میں اپنے بزنسز، اور اقتصادی ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اور انفرادی سطع پر ریاستی ملکیتی انٹر پرائسز نے نہ صرف کاروبار کی سمت کو متوازن انداز میں بہتر کیا ہے بلکہ اپنے معیار،کارکردگی پھیلاﺅ اوراہلیت کو بھی بہتر کیا ہے۔ دوسری جانب بہتر اصلاحات کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے اور موثر انداز میں پائلٹ پراجیکٹس کو کارباری میکنزیم اور مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ جس سے ان ریاستی ملکیتی انٹر پرائسز کی اپریشنل اہلیت نہ صرف بہتر ہوئی ہے بلکہ انکے اندورنی ڈھانچوں اور مسائل کا بہتر انداز میں تصحیح کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی ریاستی ملکیتی انٹر پراسئز نے کیمونسٹ پارٹی آف چائینہ کی 18ویں کانفرنس کے اجلاس کے بعد سے وسائل کی دستیابی اور متعلقہ جگہوں پر ان وسائل کی موجودگی کے حوالے سے میکنزیم کو موثر انداز میں بہتر کیا ہے،
اس حوالے سے ایڈمنسٹریشن کمیشن برائے نگرانی اثاثہ جات قومی ملیکتی انٹر پرائسز کی جانب سے جو اسٹیٹ کونسل کی سرکردگی میں کام کرتا ہے بیس ایسے عوامل کی تنظیمِ نو کی گئی ہے جن میں سے اٹھارہ بنیادی طور پر ریاستی ملکیتی انٹر پرائسز سے متعلق ہیں اور اس طرح سے ریاستی ملکیتی انٹر پرائسز کی تعداد96تک کم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ متوازی انضمام بنیادی طور پر بزنس کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہیں جبکہ عمودی انضمام عمومی طور پر کمپلیمنٹری عوامل کو یقینی بناتے ہیں جبکہ باہم متعلقہ بزنسزکے انضمام سے وسائل کی فراہمی اور موجودگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔اور مجموعی طور پر یہ تمام عوامل انٹر پرائسز کی ڈیویلپمنٹ کو بہتر اور مستحکم بناتے ہیں۔ اس کیساتھس ساتھ سپلائی کی استطاعت اورڈیویلپمنٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مرکزی ریاستی ملکیتئیکی جانب سے سپلائی کے حوالے سے اصلاھات کے عمل میں اصلاحات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ انتظامی رکاوٹوں کو ختم کیا جا سکے
اس ضمن میں گزشتہ چند سالوں میں سپلائی ڈھانچوں میں انتظامی روک ٹوک کو ختم کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ چین کی ڈیوویلپمنٹ پالیسی کے تحت تمام شعبوں میں سائنسی جدت سے بھر پور استعفادہ کیا جا رہا ہے اور سائنسی ڈیویلمپنٹ سے ریاستی ملکیتی انٹر پرائسز کو بھر پور انداز میں مستفید کیا جا رہا ہے۔ اور گزشتہ سال 2017میں ریاستی ملکیتی انٹر پراسئزنے سترہ سے زائد ایوارڈ سائنسی ترقی کے حوالے سے اپنے نام کیئے اس طرح سائنسی جدت پسندی کی مدد سے انٹر پرئسز میں ڈیویلپمنٹ اور جدت پسندی سے منافع میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح سے ان انٹر پراسئز میں ماضی میں جو مسائل پیش آتے رہے ہیں انکے تیزی سے بہتری اور مواقعوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رواں سال جون کے مہینے تک 94انٹر پرائسز نے اپنے اختیارات کے حوالے سے متعلقہ تبدیلییوں کو یقینی بنایا ہے اور مستقبل کے حوالے سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ آئیندہ انٹر پرائسز اپنے منافعوں میں خاطر خواہ اضافہ یقینی بنائیں گے اور اصلاحات ،ریسرچ اور جدت پسندی سے اپنے عوامل کو مزید بہتر بنانے کے لیے انٹر پرائسز کوشاں ہیں اور اس حوالے سے مستقبل میں ڈیویلپمنٹ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پر عزم ہیں

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ