بریکنگ نیوز

بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کی تکمیل سے افریقی ممالک کی ڈیویلپمنٹ کو مزید استحکام حاصل ہوگا: اقتصادی ماہرین

1117363977_1449276911770_title0h.jpg

(خصوصی رپورٹ):۔ افریقی ممالک کی قیادت اور اقتصادی ماہرین نے چین افریقہ تعاون فورم کے حوالے سے منعقدہ بیجنگ فورم2018کوخوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کی تکمیل سے ڈیلویلپمنٹ کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔ اور اس طرح سے چین اور افریقی ممالک جاری منصوبوں کی تکمیل سے مستقبل میں مشترکہ مفادات پر مبنی ایک کمیونٹی کی حیثیت اختیار کر لیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کی تکمیل سے افریقی ممالک کو کلیدی اہمیت حاصل ہوگی اور ان منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے چینی انٹر پرائسیز جس طرح سے سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے عوامل کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے اس سے افریقی ممالک کی سماجی بہبود اور اقتصادی ڈیویلپمنٹ کو استحکام حاصل ہوگا۔ اس حوالے سے چین کی افریقن کونسل برائے فروغِ امنِ امان کے سربراہ لئی شنشو نے کہا کہ گزشتہ چند حالیہ سالوں میں افریقہ اور چین کے مابین تجارتی حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق چین اور افریقی ممالک کے مابین تجارتی حجم کی شرح میں سالانہ کی بنیاد پر 14فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ اور رواں سال2018کی پہلی ششماہی میں اس تجارتی حجم کی شرح میں سولہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب افریقی ممالک کو جس طرح سے بڑی آبادی کے فواہد حاصل ہیں اس ضمن میں مستقبل میں افریقی ممالک لوگوں کو بہتر روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے ڈیویلپنگ صنعتوں بشمول چھوٹی صنعتوں اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بھر استعفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ چین گزشتہ چند عشروں سے افریقی ممالک میں صنعتی ڈھانچے ، انفراسٹرکچر، لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم ترین اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ چین کے تعاون سے کینیا میں ممباسہ اور نیروبی ریلوے لائن کو جس تیزی سے تکمیل کیا گیا اور آج اس ریلوے منصوبے کی وجہ سے لاکھوں مقامی افراد بھر پور آمد ورفت اور لاجسٹکس کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں اور ان بڑے منصوبوں کی تکمیل سے چین اور افریقی ممالک کے مابین باہمی روابط اور دو طرفہ عملی تعاون کا ایک نیا آغاز شروع ہوا ہے اور طرفین کے تعلق باہمی مفادات اور برابری کی سطع پر تیزی سے پروان چڑھ رہے ہیں اور باہمی تعلقات کی سطع حکومتی سطع سے آگے بڑھ کر عوامی سطع پر تیزی سے فروغ پا رہاہے۔ لئی نے مزید کہا کہ افریقی عوام بیلٹ اینڈ پروگرام اور اس سے منسلک منصوبوں کے حوالے سے بہت پر امید ہیں اور اور پروگرام کی تکمیل کو افریقہ کی ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے خوش آئیند قرار دے رہے ہیں اس حوالے سے انہو ں نے ایک چینی شہری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے چینی سیاح کو مقامی آبادی کی طرف سے زیمبیا میں خوش آمدید کیا گیا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ افریقی عوام چینی عوام کو کس قدر اپنائیت اور پسندیدگی سے دیکھتی ہے اور یہ اپنائیت چین اور افریقہ کے روشن اور مشترکہ مستقبل کی ضمانت ہے۔ اس ضمن میں رواں ہفتے منعقد بیجنگ کانفرنس برائے2018جو چین افریقہ تعاون فورم کی جانب سے منعقد کیا گیا اس کانفرنس کے حوالے سے افریقی عوام بہت پر امیداور پر جوش ہیں اور اس حوالے سے امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ مستقبل میں اس پروگرام اور اس کانفرنس کے خطے پر مثبت اثرات سامنے آئیں گے اور افریقی ممالک ڈیویلپمنٹ اور معاشی استحکام حاصل کریں گے اور اس ضمن میں چین ایک اہم ترین اور کلیدی کردارادا کر ہا ہے جو بیرونی دنیا کے لیے قابلِ تقلید ہے۔۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ