بریکنگ نیوز

چین کے ادارہِ برائے ساﺅتھ ساﺅتھ تعاون ڈیویلپمنٹ کا افریقی ڈیویلپمنٹ میں کردار

20160510092355367.jpg

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)غیر ملکی طلباءکا نیا گروپ چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے ادارہِ برائے ساﺅتھ ساﺅتھ تعاون ڈیویلپمنٹ میں رواں ماہ ستمبر21سے تعلیم کا آغاز کر رہیں ہیں۔
پیکنگ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے یہ طلباءدنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ادارہِ برائے ساﺅتھ ساﺅتھ تعاون ڈیولپمنٹ میں داخلہ لینے والے یہ طلباءچین کے ڈیویلپمنٹ تجربات اور چین کی مستحکم ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے تمام امور سیکھنے کے لیے پر عزم ہیں تاکہ وہ ان امور کو پنے اپنے ممالک میں جا کر پریکٹس کریں اور اپنے ممالک میں چینی تجربات کی بناءپر ترقی اور ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنا سکیں ۔اس طرح سے اس ادارہ میں طلباءکے تیسرے بیچ کے داخلے سے دنیا کے پچاس سے زائد ممالک کے طلباءیہاں پر اکھٹے ہوئے ہیں۔ادارہ برائے ساﺅتھ ساﺅتھ تعاون ڈیویلپمنٹ کا آغاز پیکنگ یونیورسٹی میں اپریل 2016میں شروع کیا گیا۔
ستمبر2016میں اس ادارہ میں داخل طلباءدنیا کے 27ترقی یافتہ ممالک سے تھے جن کی 48تھی جنہوں نے اس ادارے کے ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ پروگرامز میں ایڈمشن لیا۔ رواں سال جون کے مہینے میں اس ادارے سے پوسٹ گریجوایٹ طلباءکے دوسرے بیچ اپنی تعلیم پوری کی اور اپنی تعلیمی کورس کی تکمیل پر اپنے اپنے ممالک روانہ ہوگئے۔ گزشتہ دو سالوں میں اس ادارہ نے تعلیم کے حوال سے نمایاں کارہائے سر انجام دئیے ہیں اور اس طرح دنیا کو تعلیم کے زرےعے سے ڈیویلپمنٹ کی راہ پر استوار کرنے کے عزم کا باب شروع کیا ہے۔
گزشتہ سال جولائی 2017میں منعقدہ گریجوایشن تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے ایک طالبِ علم نے اپنے تجربات بانٹتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ادارہ میں اپنے کورسز کی تکمیل کے حوالے سے بہت سی راتیں جاگتے ہوئے پڑھنے میں صرف کیں اور ادارہِ برائے ساﺅتھ ساﺅتھ تعاون ڈیویلپمنٹ کے تجربات بہت قیمتی ہیں جنہں ہم اپنی آنیوالی زندگی میں بھر پور طریقے سے استعمال کرنے کے لیے پر عزم ہیں گرایجویشن تقریب کے موقع پر جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے صدارتی آفس کے منسٹرایوان اینڈریو گیﺅل نے کہا کہ وہ تمام تر گریجوایٹس طلباءکی جانب سے چینی صدر شی جنپگ کے بہت مشکور ہیں اور اس ضمن میں وہ شی جنپگ کے اس حوالے سے بھی ممنون ہیں کہ انہیں چینی ڈیویلپمنٹ ماڈل اور تجربات کو سیکھنے کا موقع ملا تاکہ وہ ان تجربات سے اپنے اپنے ممالک کو مستعفید کر سکیں ، چین سے حاصل اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جنپگ کے تجویز کردہ گرین ڈیویلپمنٹ پروگرام سے بہت متاثر ہیں کیونکہ شفاف پانی اور سر سبز پہاڑ اس زمین کا سب سے قیمیتی اثاثہ ہیں ۔
چینی حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے جس عزم اور حوصلے سے کوششوں کو ثمر آور کیا ہے وہ انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ، جنوبی سوڈان گیس اور تیل کے زخائر سے مالا مال ہیں اور ان وسائل سے استعفادہ ان کا ملک مثبت انداز میں یقینی بنائے گا۔ اقتصادی ڈیویلپمنٹ سے متعلق انضمام اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بہت سے عوامل انہیں یہاں پر سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ ادارہ برائے ساﺅتھ سایو¿ﺅتھ تعاون ڈیویلمپنٹ زیرِ تعلیم طلباءکو پڑھائی کیساتھ ساتھ چین کے بڑے میٹروپولیسز بشمول بیجنگ، شنگھائی ، گانگزو، شانزن کے وزٹ کا موقع بھی فراہم کرتا ہے اور ان دورروں کے دوران خصوصی طور پر طلباءنے سیکھا کہ چین نے کیسے ہونان صوبے میں انتہائی غربت کا خاتمہ کیسے یقنی بنایا ۔ اس کیساتھ ساتھ چین میں روائیتی مینوفیکچرنگ، ہائی ٹیک انڈسٹریز، انٹر نیٹ کمپنیز، کے وزٹ سے متعلق مواقع طلباءکو فراہم کیئے جاتے ہیں تاکہ جدید چین کی مینو فیکچرنگ انڈسٹریز سے متعلق چین کے تجربات سے آگاہی حاصل کی جا سکیے۔
اس موقع پر زیمیبیا سے تعلق رکھنے والےڈیرک سیبیسو نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی حکومت اور چینی عوام نے انکی اس تعلیمی وزٹ کے موقع پر بھر پور خدمت کی لیکن اس خدمت کا کوئی مثبت فائدہ نہیں ہوگا اگر ان تجربات سے استعفادہ کرتے ہوئے ان پر عمل درامد ہم اپنے ممالک میں یقینی نہ بنائیں ۔ انہوں نے اپنے تجربہ کے حوالے سے کہا کہ ہم طلباءمیں بیشتر ایسے ہیں جو چین میں اپنے قیام کا طول چاہتے ہیں لیکن واپس جا کر ہی ہم اپنے ممالک کو ایسے ہی خوبصورت بنا سکتے ہیں جس قدر خوبصورت چین ہے۔ ہم چین اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ڈیویلپمنٹ پلان سے متعلق تھیوریز پڑھائی گیئں اور اس تھیوریز کو ان سے متعلق عوامل سے شرائط کیساتھ یقینی بنانا ہی اصل کام ہے۔
واضح رہے کہ ادارہ برائے ساﺅتھ ساﺅتھ تعاون ڈیویلپمنٹ کا بنیادی مقصد ترقی یافتہ ممالک کے اسٹڈی اور تعلیمی پلان سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے دیگر غیر ترقی یافتہ ممالک کو ان تجربات سے مستفید کرنا پے۔ دوسری جانب ترقی یافتہ ممالک میں جن عوامل کے تحت جو تعلیمی پلان رائج ہیں ان سے کس حد تک متعلقہ ممالک میں ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں دیکھنا یہ بھی ہے کہ ڈیویلپمنٹ کی استطاعت کہاں تک ممکن ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ