بریکنگ نیوز

چین اور افریقی ممالک کا مستقبل میں مشترکہ کمیونٹی کے قیام کا عزم

FOCAC.jpg

(خصوصی رپورٹ) چینی صدر شی جنپنگ نے رواں ہفتے چین افریقہ تعاون فورم کے حوالے سے منقدہ بیجنگ کانفرنس 2018کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں چین اور افریقی ممالک مشترکہ مفادات کو یقینی بناتے ہوئے ایک مشترکہ کمیونٹی کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور باہمی تعاون اور دو طرفہ عملی تعاون کے اس تعلق سے طرفین بھر پور استعفادہ حاصل کریں گے۔
چینی صدر شی جنہپگ نے بیجنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی تقریر میں چین اور افریقی ممالک کے مابین تاریخی روابط اور قدیم تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اور افریقہ ماضی میں بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے قریب رہے ہیں اور مستقبل میں چین اور افریقہ مشترکہ مفادات کو یقینی بناتے ہوئے ایک کمیونٹی کے قیام کی جانب گامزن ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ چین نے افریقی ممالک کیساتھ باہمی تعاون اور عملی مفادات کو یقینی بناتے ہوئے ایک مشترکہ کمیونٹی کے قیام کا عزم کیا ہے۔ اور چین نے افریقہ کیساتھ باہمی تعلقات کو پرخلوص دوستی، برابری اور مشترکہ مفادات کویقینی بنانے پر ترجیع دی ہے۔
اور طرفین کے مابین دو طرفہ عملی تعاون کے فروغ کے حوالے سے عملی مفادات اور لوگوں کے مفادات کو ترجیع دی ہے، اس طرح سے چین اور افریقہ کے مابین شفاف اورطرفین کا باہمی مفاد ہی تمام تر پالیسز کا محور رہا ہے۔ چینی صدر شی جنپگ کے ان عزائم سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین مستقبل میں افریقی ممالک کیساتھ طویل مدتی استحکام، سیکیوریٹی ڈیویلپمنٹ، اور دو طرفہ عملی اقدامات اور دوستی کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں چین سنجیدہ کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ چین اور افریقہ کے مابین باہمی تعلقات اور اعتماد سازی کے حوالے سے مثبت عوامل پر بات کرت ہوئے روانڈہ کے صدر پاﺅلکاگامے نے کہا کہ چین اور افریقہ صحت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی اور عملی تعاون کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں ، اور ان باہمی روابط اور دو طرفہ تعلقات کو اگر کوئی بھی غلط رنگ دیتا ہے تو یہ بہت بڑی بد قسمتی ہوگی۔ واضح رہے کہ روانڈہ کے صدر رواں سال کے لیے افریقین یونین کے صدر بھی منتخب ہوئے ہیں ۔
انہوں نے بیجنگ کانفرنس سے اپنے خطاب میں مزید واضح کیا کہ افریقہ کسی طور بھی کسی سے کم نہیں ہے اور چین اور افریقہ کے مابین تیزی سے فروغ پاتے دو طرفہ تعلقات کسی کی ایماءپر وقوع نہیں ہو رہے ہیں بلکہ ان باہمی روابط کی اساس دوطرفہ عملی تعاون پر مبنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں بھی جن قوتوں نے افریقہ کیسات باہمی تعلقات کو فروغ دیا ہے اس سے انہوں نے ہم گیر سطع پر فواہد حاصل کیئے ہیں ۔ اس ضمن میں دورِ جدید کے حوالے سے چینی صدر شی جنپہگ نے چین اور افریقہ کے مابین مشترکہ مفادات پر مبنی ایک کمیونٹی کے قیام کا عزم کیا ہے تو اس سے اس امر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چین آئیندہ تین سال میں افریقی ممالک کیساتھ مختلف شعبوں میں باہمی اور دو طرفہ تعلقات کو تیزی سے فروغ دینے کے لیے کس قدر کوشاں ہے۔
رواں بیجنگ کانفرنس کے موقع پر چین اور افریقہ کے مابین جن آٹھ نمایاں شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کاعزم کیا گیا ہے ان میں صنعتی فروغ، انفراسٹرکچر سے متعلق باہم مربوط مواصلاتی نظام، تجارتی سہولیات، گرین ڈیویلپمنٹ، باہمی استطاعت میں اضافہ، بنیادی صحت کے شعبے، مقامی آبادی کے مابین وفود کے تبادلے، اور اس کے علاوہ امن اور سیکوریٹی سے متعلق امور شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ چین ور افریقہ کے مابین باہمی تعاون فریم ورک کے حوالے سے چین اور افریقی ممالک کے مابین اقتصادی تجارتی ایکسپو کا قیام چین میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ایکسپو کے تحت چین اور افریقی ممالک کے مابین افریقن یونین ایجنڈے کے تحت انفراسٹرکچر تعاون پلان پر عمل درامد یقینی بنایا جا ئے گا۔ اور اس کیساتھ ساتھ گرین ڈیویلپمنٹ، اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے باہمی اور عملی تعاون کے فروغ کے لیے چین اور افریقہ کے مابین پچاس پراجیکٹس پر کام شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
دریں اثناءافریقی ممالک کی نوجوان آبادی کو ہنر مند اور سکلِ سے متعلق تکنیکی ٹریننگ فراہم کرنے کے لیے لبان ورکشاپ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ افریقی نوجوانوں کو ووکیشنل ٹریننگ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ اس ضمن میں کینیا کی وزارتِ خارجہ کی پرنسپل سیکرٹری مونیکاجوما نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جنپگ نے چین اور افریقہ کے مابین عمی تعاون کے حوالے سے جن بنیادی آٹھ شعبوں کا اعلان کیا ہے وہ ایک بہترین امر ہے اور موجودہ وقت ان شعبوں میں عملی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایک آئیڈیل وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور افریقی ممالک مشترکہ ڈیویلپمنٹ کے لیے ایک دوسرے پر انحصارکرتے ہیں ۔اور اس طرح سے موجودہ حالات میں ان کے مابین باہمی تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
مونیکا نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پگ کی تقریر سے خاصی متاثر ہیں انہوں نے اپنی تقریر میں واضح کیا ہے کہ افریقی ڈیویلپمنٹ کے عمل کو ایک تسلسل سے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور چینی صدر نے جن بنیادی آٹھ شعبوں میں تعاون کے فروغ کا عزم کیا ہے وہ افریقہ کی ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے بہت اہمیت کے حامل ہیں اور اس ضمن میں چین اور افریقہ کے مابین مضبوط گہرے روابط سے افریقہ کی ڈیویلپمنٹ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوئٹرس نے بیجنگ کانفرنس2018 میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اور افریقہ نے گزشتہ چند عشروں میں باہمی روابط کی ایک نئی تاریخ شروع کی ہے جس سے طرفین میں سیاسی اعتماد سازی کو فروغ حاصل ہوا ہے۔
اور باہمی تعاون اور وفود کے تبادلوں سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے جس سے چین اور افریقی ممالک میں باہمی تعاون اور ڈیویلپمنٹ کے دائرہِ کار میں نمایاں اضافہ ہوگا، اس تناظر میں یہ باہمی تعاون افریقہ کے 2063ایجنڈا سے متعلق اہداف کے حصول میں اہم ثابت ہوگا۔ اور طرفین میں باہمی تعاون 2030ایجنڈا برائے پیداواری استحکام کے عین مطابق ہے، انہوں نے واضح کیا کہ اس تعاون اور عملی اقدامات سے جہاں چین اور افریقہ کے لوگ مستفید ہونگے وہیں اس عملی تعاون کے عالمی سطع پر مثبت نتائج برامد ہونگے۔
افریقن یونین کمیشن کے چئیرپرسن موسا فاقی نے بیجنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت جبکہ عالمی صورتحال بہت سے مسائل سے نبر آزما ہے اس ماحول میں چین افریقہ تعاون فورم کے عالمی حالات اور دیگر عوامل پر مثبت نتائج برامد ہونگے۔ جس سے عالمی امن اور سیکوریٹی کو تقویت حاصل ہوگی۔ اور انٹرنیشنل آرڈر کے قیام کو ایک نئی تحریک حاصل ہوگی۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ اس کانفرنس کے دو طرفہ اثرات مرتب ہونگے۔ایک طرف اس سے کثیر الجہتی نظام کو تقویت ملے گی اور دوسری جانب عالمی گورننس کی مضبوطی کے لیے ایک مثبت ُیشرفت ہوگی

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ