بریکنگ نیوز

4thمشرقی اقتصادی فورم کا انعقاد: چین روس ٹرانسپورٹ کے حوالے سے راہداری پروگرام

train.jpg

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)مشرقی اقتصادی فورم کے چوتھے اجلاس کا انعقاد رواں ماہ ستمبر میں روس میں ہو رہا ہے اس فورم کے حوالے سے چین اور روس ٹرانسپورٹ کے شعبے میں باہمی فروغ کے لیے پر عزم ہیں۔
ستمبر کے دوسرے ہفتے میں منعقدہ مشرقی اقتصادی فورم کے چوتھے اجلاس میں چین اور روس لاجسٹکس کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے ٹرانسپورٹ راہداریوں کی تکمیل اس فورم کی اولین ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اس ضمن میں چین اور روس مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے تیزی سے مجوزہ راہداری منصوبوں پر تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ مشرقی اقتصادی فورم کا انعقاد رواں ماہ ستمبر میں 11-12تاریخ کو روس کے شہرویلادی ویستوک میں ہوا۔ اس فورم میں چینی اور روسی قیادت کے مابین انرجی کے حوالے سے باہمی تعاون، زرعی مصنوعات کی تجارت، سمندری معیشت، اور علاقائی ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے اہم امور پر ڈائیلاگ ہوا۔ زیروبینو بندرگاہ جو روس کے سرحدی علاقے جو چین کی سرحد کے قریب ہے اور اس بندرگاہ کے قریب ہی عوامی ریپبلک آف کوریا بھی پروس میں موجود ہے۔
یہ بندرگاہ ایشیا پیسفک ریجن میں غیر ملکی تجارت کے حوالے سے ایک آئیڈیل لوکیشن پر موجود ہے۔ اس بندرگاہ کے قریب ہی بیناہی انٹر نیشنل ٹرانسپورٹ راہدادی بھی گزرتی ہے اور چین اور روس کے مابین تجارتی ٹرانزٹ کے حوالے سے یہ ایک آئیڈیل لوکیشن ہے اور چین روس کے مابین ٹرانزٹ ٹروانسپورٹ کے لیے ایک بہترین راستہ فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ ماہ اگست میں چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن برائے کسٹمز کی جانب سے سمندری راستہ جو ہنچون میخالینو ریلوے کو ژوروبینو بندرگاہ سے ملاتا ہے اسے کھول دیا گیا۔ اس طرح سے اس سمندری راستے کے کھلنے سے ہنچون۔ننگباﺅ کے گرد سمندری۔، لائن کے زریعے ایک مکمل چکر مکمل کرنے میں پندرہ دن لگتے ہیں اور یہ راستہ ژوروبینو اور بوسان سے ہوتے ہوئے گزرتا ہے۔
چین کے شمال مشرقی صوبے جیلین اور ایشئین میری ٹائم، سلکِ روڈ انٹرنیشنل شپنگ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینجر گاﺅ مینگ نے کہا کہ مقامی تجارت کے حوالے سے میری ٹائم ٹرانسپورٹیشن کے لیے، اور خصوصی طور پر جب یہ راستے غیرملکی بندرگاہوں سے ہوکر گزرتا ہو اس ضمن میں یہ راہداری ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے کلیدی اہمیت اختہار کر لیتی ہے۔ اس راہداری ماڈل سے مستقبل میں نہ صرف ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے لاگت میں کمی ہوگی بلکہ ٹرانسپورٹیشن کی استطاعت میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس کی واضح مثال اس حوالے سے پیش کی جا سکتی ہے کہ شمال مشرقی چینی صوبے جیلین سے زرعی مصنوعات کو ژیجیناگ ایسٹرین تک ٹرانسپورٹ کرنے کے لیے زمینی راستے سے نہ صرف وقت زیادہ صرف ہوتا تھا بلکہ اس کی لاگت میں خاصا اضافہ ہوتا تھا۔ اس صورتحال میں سمندری راہداری کے کھلنے سے اس طرح کے بہت سے مسائل کو بہتر حل سامنے آگیا ہے جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ لاگت بھی کم ہوگی۔
اس حوالے سے گاﺅ نے کہا کہ اس سمندری راہداری کے کھلنے سے چین اورروس کو یکساں فاہدہ ہوگا۔ ایک طرف اس سمندری راہداری کے کھلنے سے چینی انٹڑ پرائسز آسانی سے اپنی مصنوعات روس کے مشرقی بعید کے علاقوں تک اپنی سامان کی ٹرانسپورٹیشن یقینی بنا سکیں گے اور چین کے شمال مشرقی سوبے جیلین کو دیگر صوبوں تک مواصلات کے حوالے سے بہتر مواقع حاصل ہونگے۔ اس طرح سے اس راہدداری کی سہولت سے آٹو موبائلز، زرعی اجناس، کیمیکلز اور زرعی صنعتوں کو بھر پور فروغ حاصل ہوگا۔ دوسری جانب اس بندرگاہ کی تعمیر سے نہ صرف ٹرانزٹ ٹرید کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ مشرقیِ بعید میں روزگار کے بہتر مواقع بھی حاصل ہونگے، یوں روسی پراڈکٹس کو نئی مارکیٹس بھی حاصل ہونگی۔
ان ٹرانزٹ راہداریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک اعلی روسی عہدیدار نے کہا کہ چین اور روس کی جانب سے باہمی انداز میں بینائی ون اور بینائی ٹو انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور کی تعمیر سے دونوں ممالک کی ٹرانزٹ ٹریڈ کے بہتر مواقع حاصل ہونگے۔ اور یہ راہداری منصوببہ یوریشئن اکنامک یونین اورسلکِ روڈ اکنامک بیلٹ پروگرام کا نتیجہ ہے، جس سے روس کے مشرقی ریجنز کو خصوصی ترویج حاصل ہوگی اور روس چین مشترکہ مفادات مثبت نتائج سے آگے بڑھیں گے۔
اسی طرح چین کے شمال مشرقی علاقوں کو بھی ان راہداری ٹرانزٹ روٹ سے بھر پور ترویج حاصل ہوگی اور ٹرنزٹ ٹریڈ رایداری سے روس اپنے مشرقی علاقوں کی بہتری اور معاشی ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے بہت پر امید ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ