بریکنگ نیوز

بوئنگ کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی تصویر منظرعام پر آگئی

190047_4842951_updates.jpg

واشنگٹن: معروف جہاز ساز کمپنی بوئنگ نے اپنے سب سے بڑے مسافر طیارے کی تصویر جاری کردی جسے ایک سال تک آزمائش کے بعد مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی بوئنگ نے طیاروں کی نئی سیریز 777X کے پہلے طیارے 777X-9 کی ایک تصویر جاری کی ہے جس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ طیارے کو واشنگٹن کے شہر ایورٹ میں اس کی اسٹیٹک آزمائش کی جائے گی۔

بوئنگ کمپنی کے مطابق 777 ایکس طیارے میں 350 سے 425 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جسے 2020 تک مارکیٹ میں لایا جائے گا جب کہ آئندہ سال سے باقاعدہ طور پر اس کی آزمائشی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بوئنٹگ کمپنی کی 99 سالہ تاریخ میں 777 ایکس نائن پہلا طیارہ ہے جس میں 235 فٹ اور 5 انچ طویل ونگزپین (ایک پر سے دوسرے پر کا فاصلہ) کا استعمال ہوا ہے جس سے ایئربس اے 350 کے مقابلے میں 12 فیصد تک فیول اخراجات کی بچت ہوگی۔

نئے طیارے 777 ایکس کے پروگرام منیجر ڈورن بنگو کے مطابق اسٹیٹک ٹیسٹ کے دوران طیارے کے ڈھانچے اور اس کی قوت برداشت کو چیک کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو محفوظ پروڈکٹ فراہم کی جائے۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ بوئنگ A350 کے مقابلے میں 777 ایکس نائن کے آپریٹنگ اخراجات 10 فیصد کم ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اُسے کئی فضائی کمپنیوں کی جانب سے آرڈر مل چکے ہیں جن میں ایمریٹس، آل نیپون ایئرویز اور لفتھانسا بھی شامل ہیں

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ