بریکنگ نیوز

پاک بھارت ٹاکرے پر سابق کھلاڑیوں کا ٹیم کو مشورہ

190257_9508207_updates.jpg

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیم کو مشورے دیے جارہے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کہیں بھی مقابلہ ہو وہ زبردست ہوتا ہے، دبئی میں ایک دوسرے کو کھیلتا ہوا دیکھ کر مزہ آئے گا۔

انضمام الحق نے کہا کہ ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑے گا اس لیے ویرات کوہلی بھارت کا معاملہ ہے اور پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان کو کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا، متحدہ عرب امارات اب پاکستان کا ہوم گراؤنڈ بن چکا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی شکست کا بھارت پر خوف ہوگا اور گرین شرٹس کو بھارتی سورماؤں پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی بیٹنگ لائن اپ اچھی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا تاہم ویرات کوہلی کا آرام کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹاکرا ہوگا جس کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔

گروپ بی میں شامل سری لنکن ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی جب کہ بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں سپر فور تک پہنچ گئیں

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ