بریکنگ نیوز

عمران خان نے عمرہ ادا کرلیا، آج سعودی بادشاہ، ولی عہد سے ملاقات کریں گے

190306_6847727_updates.jpg

مکہ: دورہ سعودی عرب پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عمرہ ادا کیا۔ ان کی آمد پر خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاگیا، جہاں وزیراعظم نے نوافل ادا کیے اور ملک کی خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد وہ پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے جدہ پہنچے تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فوادچوہدری اور مشیر تجارت عبد رزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

جدہ سے مدینہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جب کہ پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر ننگے پاؤں قدم رکھا تھا، روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور وہاں نماز مغرب اور نوافل ادا کیے تھے۔

رواں برس جون میں بھی عمران خان عمرے کی ادائیگی کے لیے خصوصی طیارے سے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترے تو وہ ننگے پاؤں تھے۔

عمران خان نے اس بار بھی مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے

واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد بھی ملاقات کریں گے۔

دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد عمران خان متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ