بریکنگ نیوز

شمالی اور جنوبی کوریا کا جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے پر اتفاق

190307_8575508_updates.jpg

پیانگ یانگ: شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان نے بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ملٹری معاہدہ خطے میں خطرات کو ختم کرنے اور امن کی جانب قدم ہے۔

اس موقع پر جنوبی کوریا کے صدر مون جی ان نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے دور کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جلد جنوبی کوریا کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جنوبی کورین صدر نے کہا کہ امریکی اقدامات کے جواب میں شمالی کوریا اپنا نیوکلیئر کمپلیکس ‘ہونگ بیون’ بھی بند کردے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ، ریل رابطے قائم کرنے، صحت کے شعبے میں تعاون اور جنگ سے متاثر خاندانوں کو ایک دوسرے سے ملانے سے متعلق معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔

دونوں ممالک نے 2020 سمر کے اولمپکس میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا جب کہ 2032 کے سمر اولمپکس کے حقوق کے حصول پر بھی اتفاق کیا۔

کوریائی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا آرٹ ٹروپ اگلے ماہ جنوبی کوریا میں پرفارم کرے گا اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان رواں سال ہی جنوبی کوریا کا دورہ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان رواں سال یہ تیسری ملاقات ہے، اس سے قبل جنوبی کورین صدر نے شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان تعلقات استوار کرنے اور جنگ کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ